crossorigin="anonymous"> بھٹو اللہ کے محبوب کے بدترین دشمنوں کو قادیانی قرار دیکر ہمیشہ کیلئے زندہ ہو گیا۔ ملک ارشد اقبال بھٹہ - societynewspk

بھٹو اللہ کے محبوب کے بدترین دشمنوں کو قادیانی قرار دیکر ہمیشہ کیلئے زندہ ہو گیا۔ ملک ارشد اقبال بھٹہ

ختمِ نبوت کے پاسبان شہید ذوالفقار علی بھٹو کو 95ویں سالگرہ مبارک،

 بھٹو اللہ کے محبوب کے بدترین دشمنوں کو ” قادیانی ” قرار دے کر ہمیشہ کے لیے زندہ ہو گیا۔ ملک ارشد اقبال بھٹہ

ملتان(سوسائٹی نیوز)

پیپلزپارٹی پنجاب کونسل کے رکن و امیدوار این اے 150 و پی پی 217 ملک ارشد اقبال بھٹہ نے کہا ہے کہ ختمِ نبوت کے پاسبان کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کو 95ویں جنم دن کے موقع پر سالگرہ مبارک کہتے ہیں۔ شہید بھٹو کے بے علم مخالف کہتے ہیں ” بھٹو کیوں زندہ ہے ” اُن کے لیے یہی جواب کافی ہے کہ ” بھٹو اللہ کے محبوب کے بدترین دشمنوں کو ” قادیانی ” قرار دے کر ہمیشہ کے لیے زندہ ہو گئے ہیں۔

 ملک ارشد اقبال بھٹہ نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو قومی سیاست کو بند کمروں سے نکال کر عوام میں لے آئے۔ انہیں ایک شکست خوردہ ملک اور ایک مایوس قوم کا اقتدار ملا جس کی انہوں نے تعمیر نو کی۔ اقتدار کے مختصر ترین عرصہ میں آرٹ اور ادب میں ترقی اور مزدوروں، کسانوں،طالب علموں اور خواتین کو عملی زندگی کے قومی دھارے میں شریک کیا گیا تھا۔

پاکستان کے پہلے منتخب وزیر اعظم جناب ذوالفقار علی بھٹوکی قیادت میں پاکستانی قوم کو جو عروج حاصل ہوا وہ ان کے بعد میں آنے والے کسی حکمران کو حاصل نہ ہو سکا۔ وزیر اعظم بھٹو کے دور میں پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ متفقہ آئین بنا، ایٹم بم اور مسلم ممالک کے اسلامی بلاک کی بنیاد رکھی گئی۔عام آدمی کو ووٹ دینے کا حق ملا،شناختی کارڈ،پاسپورٹ اور بیرون ملک لاکھوں افراد کو روزگار دیا۔سائنس اور ٹیکنالوجی کی ایجادات کو قومی ترقی کا ذریعہ بنایا اور بیشمار دیگر ادارے قائم کئے اور فلاحی کام کیئے۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button