crossorigin="anonymous"> وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی نیویارک میں ملالہ یوسف زئی سے ملاقات،دنیا کو اسلامو فوبیا کیخلاف اہم تجاویز - societynewspk

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی نیویارک میں ملالہ یوسف زئی سے ملاقات،دنیا کو اسلامو فوبیا کیخلاف اہم تجاویز

وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی نیویارک میں  ملالہ یوسف زئی سے ملاقات،دنیا کو اسلاموفوبیا کیخلاف اہم تجاویز

نیویارک (سوسائٹی نیوز)

وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کی سائیڈلائن پر نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں بتایا کہ اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے خطاب کے دوران ملالہ سے ملاقات ہوئی۔

بلاول بھٹو نے بتایا کہ ملالہ سے ملاقات میں خواتین کے حقوق اورلڑکیوں کی تعلیم پر سمیت لاکھوں بچوں کودرپیش چیلنجز اور ہزاروں اسکول تباہ ہونے تبادلہ خیال کیا۔

Met @Malala at #UNGA. Exchanged views on women rights & girls education. Discussed #PakistanFloods & challenges posed by this climate catastrophe to education for millions of young children affected, with thousands of schools destroyed & difficult days ahead. pic.twitter.com/LkWfDq9DsW

— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) September 20, 2022

خیال رہے نیویارک میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی مختلف ممالک کے رہنماوں سےملاقات کا سلسلہ جاری ہے۔

یاد رہے وزیرخارجہ نے او آئی سی کو یورپ سمیت دنیا بھر میں مسلم اقلیتوں کو درپیش مشکلات کے حل کی تجاویز دی۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کےخلاف امتیازی سلوک، نفرت انگیزجرائم کے واقعات کی نگرانی کرنا ہوگی، اوآئی سی کونگرانی کے لیے اپنی آبزرویٹری مزید مضبوط بنانا ہو گی۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button