crossorigin="anonymous"> بلاول بھٹو امریکہ سے وطن واپس،والد کی عیادت کیلئے ہسپتال پہنچ گئے - societynewspk

بلاول بھٹو امریکہ سے وطن واپس،والد کی عیادت کیلئے ہسپتال پہنچ گئے

بلاول بھٹو امریکا کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

کراچی (سوسائٹی نیوز)

وزیر خارجہ بلاول بھٹو امریکا کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے، انہوں نے آمد کے فوری بعد اسپتال جاکر اپنے والد آصف زرداری کی عیادت کی۔

ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو امریکا کا طویل دورہ کرکے وطن واپس پہنچ گئے ہیں، وہ وطن واپسی کے فوری بعد اپنے والد آصف زرداری کو دیکھنے اسپتال پہنچے اور ان کی عیادت کی۔

بلاول بھٹو نے سابق صدر کی صحت سے متعلق تفصیلات حاصل کیں، ڈاکٹر عاصم نے انہیں آصف زرداری کی طبیعت سے متعلق آگاہ کیا۔

واضح رہے کہ وزیر خارجہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے دو ہفتے قبل امریکا گئے تھے۔

انہوں نے اپنے اس طویل دورے کے دوران امریکی حکام سمیت دیگر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی سے آگاہ کیا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے اپنے دورہ امریکا کے دوران نیویارک میں دنیا کے نوجوان وزرائے خارجہ کی کانفرنس کی صدارت کی۔

ذرائع کے مطابق اس کانفرنس میں کینیڈا، چیک ری پبلک، ہنگری، قطر، سربیا اور دیگر ممالک کے نوجوان وزرائے خارجہ نے شرکت کی اور عالمی برادری کو درپیش مسائل کے حل پر بات چیت کی گئی۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button