crossorigin="anonymous"> بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری ملتان سے الیکشن لڑیں، ہم تن من دھن سے ان کی بھرپور الیکشن کمپین چلائیں گے۔ ملک ارشد اقبال بھٹہ - societynewspk

بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری ملتان سے الیکشن لڑیں، ہم تن من دھن سے ان کی بھرپور الیکشن کمپین چلائیں گے۔ ملک ارشد اقبال بھٹہ

بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری ملتان سے الیکشن لڑیں،

 ہم تن من دھن سے بھرپور الیکشن کمپین چلائیں گے۔ ملک ارشداقبال بھٹہ

 

ملتان (سوسائٹی نیوز)

پیپلزپارٹی پنجاب کونسل کے رکن و امیدوار این اے 156 و پی پی 217 ملک ارشد اقبال بھٹہ نے کہا کہ ہمارے وسیب میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی شدید خواہش اور وقت کی ضرورت ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری سے ملتان سے الیکشن لڑیں ، ہم تن من دھن سے ان کی الیکشن کمپین چلائیں گے۔

ملک ارشد اقبال بھٹہ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری کے ملتان سے الیکشن میں حصہ لینے سے ہمارے وسیب میں پارٹی کا گراف بہت اوپر چلا جائے گا اور کارکنوں کو بہت بڑا حوصلہ ملے گا۔ پارٹی قیادت کو کارکنوں کی اس تجویز پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیئے۔

انہوں نےکہا کہ سیاست میں ملتان کے حوالے سے ایک مقولہ مشہور ہے کہ “جس کا ملتان اس کا پاکستان”، یعنی جو ملتان سے جیتے گا وہ پاکستان پر راج کریگا۔ بانی شہید چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو نے بھی ملتان سے الیکشن جیت کر پنجاب اور وفاق میں حکومت بنائی تھی۔

ملک ارشد اقبال بھٹہ نے کہا کہ انشاء اللہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری بھی ملتان سے جیت کر پنجاب اور وفاق میں حکومت بنائیں گے۔ہم تن من دھن سے پارٹی قیادت کی بھرپور الیکشن کمپین چلائیں گے۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button