crossorigin="anonymous"> بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری ملتان سے الیکشن لڑیں، ہم تن من دھن سے ان کی بھرپور الیکشن کمپین چلائیں گے۔ ملک ارشد اقبال بھٹہ - societynewspk

بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری ملتان سے الیکشن لڑیں، ہم تن من دھن سے ان کی بھرپور الیکشن کمپین چلائیں گے۔ ملک ارشد اقبال بھٹہ

بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری ملتان سے الیکشن لڑیں، ہم تن من دھن سے ان کی بھرپور الیکشن کمپین چلائیں گے۔ ملک ارشداقبال بھٹہ

ملتان (سوسائٹی نیوز)

پیپلزپارٹی پنجاب کونسل کے رکن و امیدوار این اے 156 و پی پی 217 ملک ارشد اقبال بھٹہ نے کہا کہ ہمارے وسیب میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی شدید خواہش اور وقت کی ضرورت ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری سے ملتان سے الیکشن لڑیں ، ہم تن من دھن سے ان کی بھرپور الیکشن کمپین چلائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی عیادت کیلئے آئے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنماوں اور دوستوں سے ملاقات کے دوران کیا۔عیادت کیلئے آنیوالوں میں پیپلزپارٹی ملتان سٹی کے سابق صدر رانا نیک محمد زاہد، کلچرل ونگ جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر میر احمد کامران مگسی، جج رانا رانایاسر،لیبر لیڈر محسن بھٹہ،پروفیسر محمود حسین ڈوگر،مرزا علی مغل،حاجی بلال، نیاز رسول اویسی، محمد عثمان، پروفیسر عمران بھٹہ،شاہد قریشی،پیر کوڑا شاہ، عبدالسلام بھٹہ،وسیم علوی،اکبر انصاری، راو شہزاد،معاویہ ڈوگر محمد اقبال، کریم بخش بھٹہ، اسحاق بھٹہ،ظل سبحانی، مجید خان یاسین عباسی، اسد بھٹی و دیگر شریک تھے۔

ملک ارشد اقبال بھٹہ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری کے ملتان سے الیکشن میں حصہ لینے سے ہمارے وسیب میں پارٹی کا گراف بہت اوپر چلا جائے گا۔ پارٹی قیادت کو کارکنوں کی اس تجویز پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیئے۔

انہوں نےکہا کہ سیاست میں ملتان کے حوالے سے ایک مقولہ مشہور ہے کہ “جس کا ملتان اس کا پاکستان”، یعنی جو ملتان سے جیتے گا وہ پاکستان پر راج کریگا۔ بانی شہید چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو نے بھی ملتان سے الیکشن جیت کر پنجاب اور وفاق میں حکومت بنائی تھی۔

ملک ارشد اقبال بھٹہ نے کہا کہ انشاء اللہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری بھی ملتان سے جیت کر پنجاب اور وفاق میں حکومت بنائیں گے۔ہم تن من دھن سے پارٹی قیادت کی بھرپور الیکشن کمپین چلائیں گے۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button