crossorigin="anonymous"> بلاول بھٹو زرداری سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،صحت اجازت دیتی تو متاثرین کے درمیان ہوتا۔ آصف علی زرداری - societynewspk

بلاول بھٹو زرداری سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،صحت اجازت دیتی تو متاثرین کے درمیان ہوتا۔ آصف علی زرداری

’صحت اجازت دیتی تو سیلاب متاثرین کے پاس ہوتا‘

کراچی (سوسائٹی نیوز)

سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ بارش اور سیلاب کی وجہ سے تکلیف دہ صورتحال ہے۔ صحت اجازت دیتی توایسی صورتحال میں متاثرین کے پاس ہوتا۔

ایک بیان میں آصف زرداری نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ اللہ پر ایمان ہے۔ قوم کو مشکل صورتحال سےنکال کر سرخرو ہوں گے۔

آصف زرداری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت متاثرین کی دوبارہ بحالی کی ذمہ داری ضرور پوری کرے گی، پیپلزپارٹی کےوزرا،ممبران اسمبلی حلقوں کےعوام کےدرمیان رہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کو وسیع کرکےغریبوں کی ہرممکن مددکی جائے۔ حکومت پاکستان بیت المال کو متحرک کر کےغریبوں کی مدد کرے عوام کےقدموں میں سیاسی جنت ہے کے اصول کومشعل راہ بنائیں۔

سابق صدر نے کہا کہ متاثرین سےوعدہ ہےکہ ان کی بحالی تک چین سےنہیں بیٹھیں گے ۔سیاست بعد میں ہوتی رہے گی یہ وقت عوام کی بھرپور خدمت کا ہے۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button