crossorigin="anonymous"> بختاور بھٹو زرداری اور محمود چوہدری کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش،بلاول بھٹو زرداری ایک بار پھر ماموں بن گئے - societynewspk

بختاور بھٹو زرداری اور محمود چوہدری کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش،بلاول بھٹو زرداری ایک بار پھر ماموں بن گئے

بختاور بھٹو اور محمود چوہدری کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش
بختاور بھٹو زرداری اورمحمود چوہدری کے بڑے بیٹے میر حاکم کی ولادت بھی 10اکتوبر کو ہوئی تھی

کراچی(سوسائٹی نیوز)

بینظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری بھی ایک بار پھر نانا،ماموں اورخالہ بن گئے۔

بختاور بھٹو نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے دوسرے بیٹے کی ولادت کی خبر دیتے ہوئے خدا کا شکر ادا کیا ہے۔

بختاور بھٹو نے اپنے شوہر محمود چوہدری کو بھی پوسٹ میں ٹیگ کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا ہے کہ گزشتہ روز 5 اکتوبر کو ان کے دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی۔

یا د رہے کہ گزشتہ برس بختاور بھٹو زرداری اورمحمود چوہدری کے بڑے بیٹے میر حاکم کی ولادت بھی 10اکتوبر کو ہوئی تھی۔

پیپلزپارٹی پنجاب کونسل کے رکن و امیدوار این اے 156 و پی پی 217 ملک ارشد اقبال بھٹہ نے اس خوشی کے موقع پر بختاور بھٹو زرداری،محمود چوہدری کے ساتھ ساتھ سابق صدر آصف علی ذرداری،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو  زرداری کو مبارک باد پیش کی اور نومولود بچے کیلئے بیشمار دعائیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button