crossorigin="anonymous"> پاکستان بھر کی تاجر تنظیمیں اپنے اپنے علاقوں میں سیلاب زدگان کیلئے امدادی کیمپ لگائیں۔ خواجہ سلیمان صدیقی - societynewspk

پاکستان بھر کی تاجر تنظیمیں اپنے اپنے علاقوں میں سیلاب زدگان کیلئے امدادی کیمپ لگائیں۔ خواجہ سلیمان صدیقی

ملتان ( سوسائٹی نیوز)

مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی،جنوبی پنجاب کے صدر شیخ جاوید اختر، ضلع ملتان کے صدر سید جعفرعلی شاہ،ملتان کے صدر خالد محمود قریشی،جنرل سیکرٹری ملتان مرزانعیم بیگ،جنوبی پنجاب کے نائب صدراکمل خان بلوچ،نائب صدر ملتان ناصرچوہان نے کہا ہے کہ پاکستان بھر کے تاجر تنظیمیں اپنے اپنے علاقوں میں متاثرین سیلاب زدگان کی امداد کے لیے امدادی کیمپ لگائیں اور مشکل کی اس گھڑی میں ان کا ساتھ دیں اور امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور بے یارو مددگار بھائیوں کو مصیبت کی اس گھڑی میں تنہا نہ چھوڑیں۔

خواجہ سلیمان صدیقی نے مزید کہا کہ وطن عزیز آج معاشی بدحالی اور سیلاب جیسی سنگین صورتحال سے دوچار ہے بجلی و پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی بجائے بجلی و پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرے متاثرین سیلاب زدگان اور تاجرو شہریوں کے بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکس مکمل طور پر واپس لیا جائے تاکہ متاثرین سیلاب زدگان کی مدد ہوسکے اور تاجر برادری و آ ڑھتیوں،دکانداروں کو چاہیے کہ وہ اشیائے خوردونوش وصرف مناسب نرخوں پر فروخت کریں تاکہ ان کی مناسب نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی امداد کا حصہ بھی متاثرین سیلاب زدگان تک پہنچ سکے ۔

آ ج وطن عزیز پاکستان معاشی بدحالی کے ساتھ ساتھ اب سیلاب جیسی صورتحال سے دوچار ہے بیرون ممالک اوور سیز کو مشکل کی اس گھڑی میں اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کا ساتھ دینا چاہیے انہوں نے کہا کہ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان اپنی مدد آپ کے تحت متاثرین سیلاب زدگان کی امداد کے لیے دن رات کوشاں ہے اور سیلاب زدگان کی امداد کے لیے امدادی کاموں میں مصروف ہے

 

ملتا ن۔مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی،جنوبی پنجاب کے صدر شیخ جاوید اختر، ضلع ملتان کے صدر سید جعفرعلی شاہ،ملتان کے صدر خالد محمود قریشی،جنرل سیکرٹری ملتان مرزانعیم بیگ،جنوبی پنجاب کے نائب صدراکمل خان بلوچ،نائب صدر ملتان ناصرچوہان میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button