الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کی تاریخ ایک بار پھر تبدیل کر دی

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا
اسلام آباد (سوسائٹی نیوز)
الیکشن کمیشن نے ملک بھر کی 9 قومی اسمبلی اور 3صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے ایک بار پھر نئی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے قبل ازیں 9اکتوبر کو این اے 157 اور 3صوبائی حلقوں میں ضمنی الیکشن کا اعلان کیا تھا مگر اب 9اکتوبر کو متوقع طور پر عید میلاد النبی ہونے کی وجہ سے اب ملک بھر کے 9قومی اور 3صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی الیکشن کی نئی تاریخ 16اکتوبر کا اعلان کر دیا ہے۔