شیخ رشید نے آصف علی زرداری پر جھوٹا الزام لگا کر ملک میں افراتفری اور انتشار پھیلانے کی مکروہ سازش کی ہے۔ ملک ارشد اقبال بھٹہ

شیخ رشید نے آصف علی زرداری پر جھوٹا الزام لگا کر ملک میں افراتفری اور انتشار پھیلانے کی مکروہ سازش کی ہے،
شیخ رشید کو گرفتار کر کے اس مکروہ سازش کے اصل کرادروں کو منظرعام پر لایا جائے۔ ملک ارشد اقبال بھٹہ
ملتان (سوسائٹی نیوز)
پیپلزپارٹی پنجاب کونسل کے رکن و امیدوار این اے 150 و پی پی 217 ملک ارشد اقبال بھٹہ نے کہا ہے کہ شیخ رشید نے عمران خان کو قتل کرنے کے حوالے سے سابق صدر آصف علی زرداری پر جھوٹا الزام لگا کر ملک میں افراتفری اور انتشار پھیلانے کی مکروہ سازش کی ہے۔آصف علی زرداری نے ہمیشہ جمہوریت، محبت اور رواداری کی سیاست کی ہے۔انہوں نے محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے موقع پر انتقام کی سیاست کی بجائے “پاکستان کھپے” کا لازوال نعرہ لگا کر ایک انتہائی اعلی مثال قائم کی۔ 11سال بیگناہ جیل میں قید میں رہنے کے باوجود کسی ایک کیخلاف بھی آج تک انتقامی کارروائی نہیں کی ہے۔

ملک ارشد اقبال بھٹہ نے کہا کہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آج تک کسی سیاسی حریف کیخلاف کوئی انتقامی کارروائی تو کیا کسی کو برا لفظ تک نہ کہنے والے آصف زرداری آخر عمران خان کو قتل کیوں کرائیگا؟ یہ صرف اور صرف شیخ رشید کی شیطانیت ہے جو ملک میں انتشار اور افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں۔شیخ رشید مسلسل کئی سالوں سے ملک میں جلاو گھیراو اور نفرت کی سیاست کر رہے ہیں۔ تحقیقاتی اداروں کو چاہیئے کہ شیخ رشید کو فی الفور گرفتار کرکے اس مکروہ سازش کے اصل کرداروں کو منظرعام پر لائیں۔