ملتان میں کیج فش فارمرز ٹریننگ پروگرام کا آغاز

ملتان میں کیج فش فارمرز ٹریننگ پروگرام کا آغاز
ملتان (سوسائٹی نیوز)
فشریز ڈوپلیمنٹ بورڈ منسٹری آف نیشنل فوڈسیکیورٹی اینڈ ریسرچ،حکو مت پاکستان نے کیج کلسٹر کلچر کلسٹر ڈویلپنمٹ پروجیکٹ کے تحت ،کیج فارم،ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کیا ہے ۔پرائم منسڑ نیشنل ایگری کلچر ایمرجنسی پروگرام کے تحت 8 سے 22 مارچ2023 تک ملتان کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہورہی ہے ۔ٹریننگ کے شرکاء پنجاب کے ممکنہ کسان اور اکیڈمی کے طلباء ہیں۔

اس پرو گرام میں 40 سے زائد شرکاء کو تربیت دی جائے گی۔کیج فارمرز ٹریننگ پروگرام کی افتتاحی تقریب 8 مارچ 2023 کو ملتان کی نجی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ علی رضاء صدیقی، مس ارم،اسسنٹ ڈائریکٹرفشریز ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب مہمان خصوصی تھے۔
ڈاکٹر نوید احمدابڑو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹریننگ ، کیج کلچر کلسٹرڈویلپمنٹ پروجیکٹ نے پراجیکٹ کے مقاصد اور فشریزڈویلپمنٹ بورڈ کی جاری سر گرمیوں پر روشنی ڈالی۔انہوں نے بتایا کہ ٹریننگ پورے پاکستان میں منعقد کی جائے گی ۔اور 1250 فش فارمز پر ہیچری آپریٹرز اور سرمایہ کاروں کو محمد جنید وٹو،چیف ایگزیکٹو آفیسر، فشریز ڈویلپمنٹ بورڈ اور ڈاکٹر صفیہ مشتاق، پروجیکٹ ڈائریکٹرکیج کی زیر نگرانی ترتیب دی جارہی ہے۔
مزید بریفینگ میں انہوں نے بتایا کہ کیج فارمنگ پاکستان میں ماہی گیری کے شعبے کی ترقی کے لیے پانی کے قدرتی وسائل کو استعمال کرنے کا واحد بہترین طریقہ ہے تاکہ ماہی گیری کے شعبے کے زریعے پاکستان کی معیشت کو فروغ دیا جاسکے۔تربیتی پروگرام کی افتتاحی تقریب میں فش فارمرز، تاجرو، تعلیمی اداروں کے طلباء اور میڈیا پرسنز نے شر کت کی اور سب شرکاء نے آخر میں سرگرمیوں کو سراہا۔