crossorigin="anonymous"> ملتان کے کرکٹر عرفات منہاس کو ٹی20کرکٹ کپ میں سدرن پنجاب سیکنڈ الیون ٹیم کیلئے کال کر لیا گیا - societynewspk

ملتان کے کرکٹر عرفات منہاس کو ٹی20کرکٹ کپ میں سدرن پنجاب سیکنڈ الیون ٹیم کیلئے کال کر لیا گیا

ملتان (سوسائٹی نیوز)

  •  سدرن پنجاب ٹیم کی جانب سے انڈر 19 کرکٹ چیمپئن شپ میں شاندار آل راؤنڈ پرفامنس پر کریسنٹ کلب ملتان کے کرکٹر عرفات منہاس کو نیشنل ٹی 20 کرکٹ کپ میں سدرن پنجاب سیکنڈ الیون ٹیم کے لیے کال کر لیا گیا۔ قومی ٹی ٹونٹی کپ کا انعقاد 6 ستمبر سے اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں ہو رہا ہے ۔عرفات منہاس نے انڈر 19 کرکٹ چیمپئن میں سدرن پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے ون ڈے اور تین روزی میچز میں سنچریاں سکور کیں ۔

واضح رہے کہ چیرمین کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کے ملک بھر میں ٹیلنٹ ہنٹ سکیم کے تحت رواں کرکٹ سیزن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 100 بہترین کرکٹرز میں بھی عرفات منہاس شامل ہیں جن کا کوچنگ کیمپ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جاری ہے

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button