crossorigin="anonymous"> ضمنی الیکشن 157:علی موسی گیلانی کی درخواست پر ہائیکورٹ نے 13ستمبر کو چیف الیکشن کمشنر سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی - societynewspk

ضمنی الیکشن 157:علی موسی گیلانی کی درخواست پر ہائیکورٹ نے 13ستمبر کو چیف الیکشن کمشنر سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی

ملتان (سوسائٹی نیوز)

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں ضمنی انتخابات روکنے کے معاملہ پر سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی امیدوار این اے 157 نے لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ سے رجوع کرلیا۔

 ہائیکورٹ نے چیف الیکشن کمشنر سے 13 ستمبر بدھ کے روز تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔عدالت نے حکم دیا کہ ملتان میں کوئی سیلاب نہیں الیکشن ملتوی کرنے کی وجوہات بتائی جائیں ،اگر تفصیلی جواب جمع نہیں ہوتا تو عدالت فیصلہ کرے گی۔

علی موسی گیلانی کے وکیل محمد علی صدیقی ایڈووکیٹ نے کہا کہ سیٹ خالی ہونے پر 60 روز کے اندر الیکشن کرانا انتہائی ضروری ہے ، 20 ستمبر کو 60 روز مکمل ہوجائیں گے لیکن الیکشن کمیشن نے انتخاب روک دیا۔

 

 درخواست گزار نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ حلقہ این اے 157 میں الیکشن سے دو دن پہلے الیکشن روکنے کا الیکشن کمیشن نے غیر قانونی فیصلہ دیا ہے۔

 

درخواست گزار نے استدعا کی کہ الیکشن کیجانب سے الیکشن ملتوی کا حکم معطل کیا جائے۔

پاکستان پیپلزپارٹی اور پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار سید علی موسیٰ گیلانی کی طرف سے وکیل محمد علی صدیقی ایڈووکیٹ نے الیکشن کمیشن کے نوٹیفیکیشن کیخلاف لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ میں پٹیشن دائر کی.ان کے ہمراہ شیخ غیاث الحق ایڈووکیٹ، چوہدری خلیل الرحمن ایڈووکیٹ، چوہدری شاہد علی انصاری ایڈووکیٹ،اصغر لودھی ایڈووکیٹ،صفدر سرسانہ ایڈووکیٹ و دیگر ایڈووکیٹ بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button