پی پی 213 سے الیکشن میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدواران اپنے کاغذات نامزدگی 12 سے 14 مارچ تک میٹروپولیٹن کارپوریشن آفس ممتاز آباد ملتان میں جمع کرا سکتے ہیں۔ چوہدری فرمائش علی

پی پی 213 سے الیکشن میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدواران کاغذات نامزدگی 12 سے 14 مارچ تک میٹرو پولیٹن کارپوریشن آفس ملتان میں جمع کرا سکتے ہیں۔ چوہدری فرمائش علی
ملتان (سوسائٹی نیوز)
پی پی 213 کے ریٹرننگ آفیسر (چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن ملتان) چوہدری فرمائش علی نے پبلک نوٹس جاری کیا ہے جس کیمطابق پی پی 213 سے الیکشن لڑنے کے خواہشمند حضرات اپنے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق 12 سے 14 مارچ تک صبح 8 بجے سے 4 بجے شام تک آفس میٹرو پولیٹن کارپوریشن ممتاز آباد ملتان میں جمع کرا سکتے ہیں۔

- ؐ
الیکشن کمیشن کے شیڈول پنجاب اسمبلی انتخابات 2023۔کیمطابق کاغذات نامزدگی :12تا 14 مارچ،جانچ پڑتال: 22 مارچ،اپیل کرنا: 27 مارچ،اپیلیں نمٹانا: 3 اپریل،کاغذات نامزدگی واپسی: 5 اپریل،انتخابی نشان الاٹ:6 اپریل اورپولنگ: 30 اپریل 2023 کو ہو گی۔