کنٹونمنٹ تاجر برادری 8بجے شب دکانیں بند کرنے کے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتی ہے۔ خواجہ معظم وحید،چوہدری محمود علی،غضنفر ملک و دیگر رہنما

کینٹونمنٹ تاجر برادری 8بجے شب دکانیں بند کرنے کے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتی ہے،
حکومت فوری طور پر یہ فیصلہ واپس لے اور بجلی پٹرول کی قیمتوں میں کمی کرے ورنہ احتجاجی تحریک چلائیں گے۔
خواجہ معظم وحید،چوہدری محمود علی،غضنفر ملک،کلب عابد خان و دیگر رہنما
ملتان( سوسائٹی نیوز )
سیکرٹری جنرل مرکزی انجمن تاجران کینٹ معظم وحید خواجہ، سینئر نائب صدر چوہدری محمودعلی، نائب صدر ظفر اقبال خان ، صدرشاپنگ سنٹر 1,2 کینٹ ملک زاہد اعوان، چیف کوآرڈینیٹر غضنفر ملک، صدرخاورسنٹرکلب عابد خان ، صدرمال پلازہ اعجازکریم، صدربامن جی چوک خواجہ دلشاد احمد ، صدرشاپنگ سنٹر 3 شیخ محمد شفیق، صدراوپل شہیدروڈباسط توقیر انصاری ، صدر خان سنٹر تسنیم نقوی اور صدرغنی بخاری روڈ اخترحسین نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کینٹونمنٹ تاجربرادری 8بجے شب دوکانیں اور ہوٹل بند کرنے کےحکومتی فیصلہ کو مسترد کرتے ہیں۔
پیٹرولیم مصنوعات ، بجلی گیس اور مہنگائی نےملکی معیشت اور کاروبار کادھڑن تختہ کر رکھا ہے بدترین معاشی و کاروباری حالات کے ذمہ دار تجربہ کار حکمران ہیں۔ آئی ایم ایف کی عوام و تاجرکش پالیسیوں نے پہلے ہی معاشی و کاروباری بدامنی پھیلا رکھی ہے انرجی بحران کےنام پر کاروبار کی بندش کے اقدام سے ملک میں معاشی بدحالی اور بےروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ ہو جائیگا۔
انہوں نے مذید کہا بجلی کے ٹیرف میں مزید اضافہ ہولناک ثابت ہوگا۔ حکومت ہرسطح پر بجلی کے مفت یونٹس پر پابندی عائدکرے اور بےلگام حکومتی اخراجات کنٹرول کرکے بجلی پیٹرول قیمتوں میں کمی کرے ورنہ تاجر اور شہری احتجاجی تحریک شروع کرینگے ۔پریس کانفرنس میں مجلس عاملہ کےممبران بھی شریک تھے۔
مرکزی کینٹونمنٹ عہدیداران معظم وحید خواجہ ، چوہدری محمود ،ملک زاھداعوان ، غضنفرملک ، کلب عابد ، ظفر اقبال ، خواجہ دلشاد، اعجاز کریم، شیخ شفیق، اخترحسین ، باسط انصاری ، اخترحسین و دیگر پریس کانفرنس کر رہے ہیں