crossorigin="anonymous"> معیاری آٹا سپلائی نہ کرنیوالی فلور ملوں کو تین دن کی وارننگ ہے اس کے بعد مقدمے درج کرائیں گے۔ چوہدری طارق زمان گجر مشیر وزیراعلی پنجاب - societynewspk

معیاری آٹا سپلائی نہ کرنیوالی فلور ملوں کو تین دن کی وارننگ ہے اس کے بعد مقدمے درج کرائیں گے۔ چوہدری طارق زمان گجر مشیر وزیراعلی پنجاب

ملتان(سوسائٹی نیوز)

مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری طارق زمان گجر کا وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر ملتان میں سستے آٹے کی سپلائی اور معیار چیک کرنے کیلئے ڈی ایف سی عمیر بھٹی،انسپکٹر محمد سلیم اختر،سپر وائزر علی اعوان کے ساتھ مختلف فلور ملز کا دورہ،تمام ملوں سے نمونے بھی لیے گئے۔چند فلور ملز پر ناقص آٹے کی شکایت پر برہمی کا اظہار،تین روز میں معاملات درست کرنے کی وارننگ۔دوبارہ عوامی شکایت پر مقدمات درج کرائے جائیں گے۔

چوہدری طارق زمان گجر نے ڈی ایف سی عمیر بھٹی کے ساتھ ملتان شہر میں سستا آٹا سپلانی کرنے والی فلور ملزکےاچانک دورے کیے۔ انہوں نے الخیر فلورملزم،واحد فلور ملز،بابا عبدالعزیز فلور ملزم، النور فلور ملز،ملتان فلور ملز،یونائیٹڈ فلور ملز میں آٹے کا معیار چیک کیا اور نمونے حاصل کیے۔جن فلور ملز میں معیار ٹھیک نہیں تھا انہیں وارننگ دی کہ تین دن میں اپنے معاملات کو درست کر لیں، شکایت کی صورت میں مقدمات درج کرائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا عوام کو پنجاب حکومت کی جانب سے سپلائی کیے جانے والے آٹے کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے۔ فلور ملز مالکان اپنا قبلہ درست کرلیں۔آٹے کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے فلور ملزکے دورے کے دوران معیار کے ساتھ ساتھ وزن بھی چیک کیا۔سپلائی کیے جانے والے آٹے کا ریکارڈ بھی دیکھا۔

چوہدری طارق زمان نے مظفر آباد فوڈ پلائی سنٹر، پاکستان کریانہ سٹور ساتواں میل،ورلڈ فوڈ سپلائی،بہاول پور بائی پاس پر مختلف سستا آٹا سپلائی کرنے والے پوائنٹ کا بھی دورہ کیا۔انہو ں خریداری کے لیے آئے شہریوںسے مسائل سنے اور آٹے کے معیار بارے بھی پوچھا۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button