crossorigin="anonymous"> برطانیہ کے نئے بادشاہ چارلس سوم نے اپنا منصب سنبھال لیا - societynewspk

برطانیہ کے نئے بادشاہ چارلس سوم نے اپنا منصب سنبھال لیا

برطانیہ کے نئے بادشاہ چارلس سوم نے اپنا منصب سنبھال لیا

 

لندن (سوسائٹی نیوز)

 چارلس سوم  برطانیہ کے با ضابطہ طورپر بادشاہ بن گئے۔

لندن کے سینٹ جیمز پیلس میں ہونے والی تقریب میں برطانیہ کے نئے بادشاہ چارلس سوم نے باضابطہ اپنا منصب سنبھال لیا۔ نئے برطانوی بادشاہ کی تقریب میں ان کی اہلیہ ملکہ کیمیلا اور بڑے بیٹے شہزادہ ولیم نے بھی شرکت کی۔بادشاہ چارلس نے منصب سنبھالنے کے بعد دستاویزات پر دستخط کئے۔ تقریب میں 200 اہم شخصیات بھی شریک ہوئیں۔ چارلس ملکہ الزبتھ دوم کی وفات کے بعد بادشاہ کے منصب پر فائز ہوئے ہیں۔

برطانیہ کے نئے بادشاہ چارلس نے تقریب سے خطاب میں اپنی آنجہانی والدہ ملکہ برطانیہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے اپی شریک حیات ملکہ کیمیلا کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم گزشتہ روز96 سال کی عمرمیں انتقال کرگئی تھیں۔

برطانوی شاہی محل بکنگھم پیلس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ چارلس کوباقاعدہ کنگ چارلس تھری کا خطاب دے دیا گیا ہے۔

اعلامیےکے مطابق شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ ڈیوک اور ڈچز آف کارنوال ہوں گے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہےکہ شاہ چارلس اپنا نام تبدیل کرنے کا اختیار استعمال کرسکیں گے، شاہ چارلس، کنگ آرتھر،کنگ فلپ یا کنگ جارج میں سے ایک نام اپنے لیے منتخب کرسکتے ہیں۔

دوسری جانب برطانیہ کے نئے بادشاہ چارلس نے ایک بیان میں کہا ہےکہ پیاری والدہ کا انتقال خاندان کے تمام افراد کے لیے بڑا دکھ کا لمحہ ہے، جانتاہوں اس نقصان کو ملک اور دولت مشترکہ کے ممالک علاوہ دنیا بھر میں کیسامحسوس کیا جائےگا۔

شاہ چارلس کا کہنا تھا کہ اہلِ خانہ اور مجھے یہ بات تقویت دےگی کہ ملکہ کو ہر ایک سے عزت اور گہری محبت ملی

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button