crossorigin="anonymous"> چوہدری فرمائش علی دوبارہ چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ملتان تعینات - societynewspk

چوہدری فرمائش علی دوبارہ چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ملتان تعینات

چوہدری فرمائش علی دوبارہ چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ملتان تعینات

ملتان (سوسائٹی نیوز)

حکومت پنحاب نے گریڈ 19 کے آفیسر چوہدری فرمائش علی کو ایکبار پھر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ملتان تعینات کر دیا ہے۔چوہدری فرمائش علی نے اپنے عہدے چارچ سنبھال لیا ہے۔ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ اللہ نواز نے چوہدری فرمائش علی کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ چوہدری فرمائش علی گزشتہ چند سالوں سے میونسپل کارپوریشن ملتان میں چیف آفیسر کے فراِض سرانجام دے رہے تھے۔گزشتہ ہفتے ان کا تبادلہ کرکے گریڈ 18 کے آفیسر رانا محبوب عالم کو چیف آفیسر ضلع کونسل ملتان تعینات کیا گیا اور انہیں ایڈیشنل چارج چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کا بھی سونپا گیا تاہم اب حکومت پنجاب نے رانا محبوب عالم سے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ملتان کا ایڈیشنل چارج واپس لیکر چوہدری فرمائش علی کو چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ملتان دوبارہ تعینات کر دیا پے۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button