crossorigin="anonymous"> وزیراعلی چوہدری پرویز الہی نے تونسہ کو ضلع کا درجہ دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا - societynewspk

وزیراعلی چوہدری پرویز الہی نے تونسہ کو ضلع کا درجہ دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے تونسہ کو ضلع کا درجہ دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

 وزیراعلیٰ نے ایم این اے خواجہ شیراز، محمد خان لغاری کو نوٹیفکیشن دیا، وہوا، تونسہ اور کوہ سلیمان کی تحصیلیں نئے ضلع تونسہ میں شامل

لاہور (سوسائٹی نیوز)

وزیراعلی چوہدری پرویز الہی نے تونسہ کی عوام سے وعدہ پورا کرتے ہوئے تونسہ کو ضلع کا درجہ دینے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔تونسہ ضلع میں وہواتونسہ اور کوہ سلیمان کی تحصیلیں شامل ہیں اور ضلع تونسہ 362یونین کونسلوں پر مشتمل ہو گا۔وزیراعلی نے ایم این اے خواجہ شیراز اور محمد خان لغاری کو ضلع تونسہ کا نوٹیفیکشن دیا۔

  وزیر وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ 2005ء میں تونسہ کو جلسہ عام میں ضلع کا درجہ دینے کا وعدہ کیا۔ضلع بننے سے وہوا، کوہ سلیمان اور تونسہ کے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے۔ تونسہ ضلع میں تعمیر و ترقی کا نیا اور حقیقی باب شروع ہوگا۔علاقے میں خوشحالی آئے گی اور ہزاروں لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ چند ماہ کے قلیل عرصے میں 5 اضلاع اور ایک ڈویژن کا قیام پنجاب کی تاریخ میں مثال ہے۔

خواجہ شیرازالمحمود اور محمد خان لغاری نے کہا ہے کہ چودھری پرویز الٰہی ڈیرہ غازی خان کے عوام کے حقیقی محسن ہیں۔ چودھری پرویز الٰہی نے تونسہ کو ضلع بنا کر عوام کیلئے ترقی اور خوشحالی کے راستے کھول دیئے ہیں اور اب تونسہ بھی دوسروں شہروں کے برابر ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

اس موقع پر ایم این اے ثناء اللہ خان مستی خیل، ضیغم علی نتکانی اور وسیم خان کھوکھر بھی موجود تھے۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button