crossorigin="anonymous"> وزیراعلی چوہدری پرویز الہی کا بنوں میں دہشت گردوں کیخلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین - societynewspk

وزیراعلی چوہدری پرویز الہی کا بنوں میں دہشت گردوں کیخلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا بنوں میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

لاہور (سوسائٹی نیوز)

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے پاک فوج کے جوانوں کی بہادری اور جرأت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بہادری کے ساتھ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے افسروں اور اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں۔دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لئے پوری قوم یکسو ہے۔

 وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے شہید ہونے والے 3 فوجی جوانوں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کی اورشہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا۔

چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ ہم شہداء کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ملک میں امن کی آبیاری کیلئے شہداء کی عظیم قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ہماری تمام تر ہمدردیاں شہداء کے لواحقین اور زخمیوں کے ساتھ ہیں۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے سکیورٹی فورسز کے زخمی افسران اور جوانوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button