crossorigin="anonymous"> وزیراعلی پنجاب،کمشنر و ڈپٹی کمشنر ملتان مختلف اداروں کے سپورٹس فندمیں کرپشن اور بدانتظامی کا نوٹس لیکر کارروائی کریں اور فنڈز کے صیح استعمال کو ممکن بنائیں۔ ملک ارشد اقبال بھٹہ ،رانا نیک محمد زاہد،ڈاکٹر ظہور احمد،میر احمد کامران مگسی - societynewspk

وزیراعلی پنجاب،کمشنر و ڈپٹی کمشنر ملتان مختلف اداروں کے سپورٹس فندمیں کرپشن اور بدانتظامی کا نوٹس لیکر کارروائی کریں اور فنڈز کے صیح استعمال کو ممکن بنائیں۔ ملک ارشد اقبال بھٹہ ،رانا نیک محمد زاہد،ڈاکٹر ظہور احمد،میر احمد کامران مگسی

وزہراعلی پنجاب ،کمشنر و ڈپٹی کمشنر مختلف اداروں کے سپورٹس فنڈز میں کرپشن اور بد انتظامی کا نوٹس لیکر کارروائی کریں اور فنڈز کا صیح استعمال ممکن بنائیں۔

ملک ارشد اقبال بھٹہ،رانا نیک محمد زاہد،ڈاکٹر ظہور احمد،میر احمد کامران مگسی

 

 ملتان( سوسائٹی نیوز )

سٹی کونسل کے صدر ملک ارشد اقبال بھٹہ،سرپرست اعلی رانا نیک محمد زاہد،نائب صدور ڈاکٹر ظہور احمد اور میر احمد کامران مگسی نے سٹی کمیونٹی سنٹر چوک شاہ عباس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گھٹن اورافراتفری کے اس دور میں آج کے نوجوانوں کو سپورٹس کی بہت زیادہ ضرورت ہے لیکن بدقسمتی سے کھیلوں کے میدان آباد ہونے کی بجائے ویران ہوتے جا رہے ہیں۔

مختلف اداروں میں کروڑوں کے سپورٹس فنڈز موجود ہونے کے باوجود کھیلوں کی سرگرمیاں بڑھنے کی بجائے ماند پڑتی جا رہی ہیں۔جس کی وجہ صرف اور صرف بدانتظامی اور کرپشن ہے۔نوجوان کھیلوں کے مواقع نہ ملنے پر منفی سرگرمیوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

ہم وزیراعلی پنجاب،کمشنر و ڈپٹی کمشنر ملتان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مختلف اداروں میں سپورٹس فنڈز میں ہونیوالی کرپشن اور بد انتظامی کا فوری نوٹس لیں اور سپورٹس فنڈز کا صیح استعمال ممکن بنائیں تاکہ نوجوان مثبت اور صحتمند سرگرمیوں کی طرف لوٹ آئیں اور پاکستان کی نسل نو تندرست و توانا ہونے کے ساتھ ساتھ منفی اور جرائم پیشہ سرگرمیوں سے بھی محفوظ رہ سکے۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button