crossorigin="anonymous"> وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کا نشتر ہسپتال کی چھت پر لاشیں پھینکنے کے واقعہ کا سخت نوٹس، صوبائی سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سے رپورٹ طلب - societynewspk

وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کا نشتر ہسپتال کی چھت پر لاشیں پھینکنے کے واقعہ کا سخت نوٹس، صوبائی سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سے رپورٹ طلب

لاہور (سوسائٹی نیوز)

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے نشتر ہسپتال، ملتان میں چھت پر لاوارث لاشوں کو  پھینکنے کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے
صوبائی سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سے رپورٹ طلب کر لی۔


وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے افسوسناک واقعہ کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ذمہ دار عملے کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے۔

چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ لاشیں چھت پر پھینک کر غیر انسانی فعل کا ارتکاب کیا گیا ہے۔
لاشوں کی بے حرمتی کا واقعہ ناقابل برداشت ہے۔
کسی بھی معاشرے میں ایسے واقعہ کی کوئی گنجائش نہیں۔

 چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ چھت پر لاوارث لاشوں کو پھینکنے کا واقعہ انسانیت کی تضحیک ہے۔
انکوائری جلد مکمل کرکے ذمہ دارو ں کا تعین کیا جائے اور کڑی سزا دی جائے۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button