crossorigin="anonymous"> چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا پنجاب احمد خاور شہزاد کا انسٹیٹوٹ آف بلیوپاٹری ڈویلپمنٹ کا دورہ،ہنر مندوں کیلئے مختلف کورسز اور مصنوعات کا معیار بین الاقوامی بنانے اور مارکیٹنگ کے جدید اصول اپنانے کی ہدایت - societynewspk

چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا پنجاب احمد خاور شہزاد کا انسٹیٹوٹ آف بلیوپاٹری ڈویلپمنٹ کا دورہ،ہنر مندوں کیلئے مختلف کورسز اور مصنوعات کا معیار بین الاقوامی بنانے اور مارکیٹنگ کے جدید اصول اپنانے کی ہدایت

ملتان(سوسائٹی نیوز)

چیف اپریٹینگ افیسر (ٹیوٹا) پنجاب احمد خاور شہزاد نے کہا ہے کہ سی پیک میں بین الاقوامی معیار کو مد نظر رکھتے ہوئے ہنر مند ہیومن ریسورس کی بروقت فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف بلیو پوٹری ڈویلپمنٹ، کے ایک روزہ دورہ کے دوران کیا اس موقع پر، ریجنل ڈائریکٹر (ساؤتھ پنجاب) محمد اسد خان، پروڈکشن انجینئر شعیب کلیم و دیگر افسران بھی موجود تھے ۔

چیف اپریٹینگ افیسر (ٹیوٹا) نے پروڈکشن ہال کا دورہ کیا اور تمام پراسیسز / مراحل جیسے کاسٹنگ، جیگرنگ، کٹنگ، جوائننگ، فنشنگ، گلیزنگ اور کاشگری کا معائنہ کیا ۔ چیف اپریٹینگ افیسر (ٹیوٹا) نے پروجیکٹ ڈائریکٹر کو شام کی شفٹ میں بھی تربیت شروع کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ایڈوانسڈ سیرامکس، کمپیوٹر ایپلی کیشنز میں سرٹیفکیٹ، آٹو کیڈ، اور کاشی گری آرٹ میں آرٹ اینڈ ڈیزائن جیسے کورسز شروع کرنے کی بھی ہدایت کی۔

چیف اپریٹینگ افیسر (ٹیوٹا) نے شوروم میں نیلے مٹی کے برتنوں کی تیار شدہ مصنوعات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے اس سنٹر میں بننے والی مصنوعات کی موثر مارکیٹنگ پر زور دیا۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ عام لوگوں کی سہولت کے لیے شوروم کو دو شفٹوں میں چلایا جائے۔چیف اپریٹینگ افیسر (ٹیوٹا) نے سروس سینٹرز کی طرف سے تیار کردہ مصنوعات کی فروخت کو بڑھانے کے لیے اہم نکات بیان کیے ۔

قبل ازیں احمد خاور شہزاد، چیف اپریٹینگ افیسر (ٹیوٹا) نے اشفاق احمد چوہدری، کمشنر، ملتان ڈویژن سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں ملتان میں تعیناتی پر مبارکباد دی ۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button