کرسمس مسیحی برادری کی خوشیوں کا اتنا بڑا دن ہے کہ جسمیں ہر انسان سما کر خوشی محسوس کرتا ہے۔ سلیم لغاری

کرسمس مسیحی برادری کی خوشیوں کا اتنا بڑا دِن ہے کہ جسمیں ہر انسان سما کر خوشی محسوس کرتا ہے ـ سلیم لغاری
کینیڈا، ونی پگ(سوسائٹی نیوز)
خدمتِ انسانیت پارٹی پاکستان کے سربراہ محمد سلیم لغاری نے کرسمس کے موقعہ پر مسیحوں کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ کرسمس دراصل مسیحی برادری کی خوشیوں کا اتنا بڑا دِن ہے جسمیں سما کر ہر انسان خوشی محسوس کرتا ہے ـ انہوں نے کہا کہ بالخصوص مذاہب میں مُسرتوں کے تہواروں پر ہر انسان کا اظہارِ مُسرت صدیوں پر محیط خوش آئند روایت ہے ـ