crossorigin="anonymous"> سائفر کی سازش اپنی نااہلی چھپانے کیلئے رچائی گئی،ہماری کردار کشی مہم کیخلاف ہمارے وکلاء جلد قانونی کارروائی کریں گے۔ سید یوسف رضا گیلانی - societynewspk

سائفر کی سازش اپنی نااہلی چھپانے کیلئے رچائی گئی،ہماری کردار کشی مہم کیخلاف ہمارے وکلاء جلد قانونی کارروائی کریں گے۔ سید یوسف رضا گیلانی

ملتان (سوسائٹی نیوز)
سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سائفر کی سازش دراصل عوام کی توجہ اپنی نااہلی سے ہٹانے کے لیے رچائی گئی ۔ ماضی میں کیے گئے معاہدے مہنگائی کا باعث بن رھے ھیں ۔ عمران خان نے اپنے دور حکومت میں آمرانہ رویہ اختیار کیا ۔  آج میری ایک بار پھر کردارکشی ہو رہی ہے ۔   اس کا جواب 16اکتوبر کو مخالفین کو مل جائے گا ۔  مجھ پر کرپشن کے الزامات لگانے والے میرے خیرخواہ ہی ہیں ۔ توشہ خانہ کیس میں اگر سزا ہوئی تو ان کی طرح رووں گا  نہیں بلکہ عدالتی سزا کو پہلے کی طرف پھر قبول کروں گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بلاول ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر  ان کے ہمراہ سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود بھی موجود تھے ۔  جبکہ پریس کانفرنس میں خواجہ رضوان عالم ،  عبدالقادر شاہین ،  راؤ ساجد علی ، راؤ ساجد علی ، ملک نسیم لابر ، ایم این اے نوید عامر جیوا ، کامران بھٹہ اور دیگر بھی موجود تھے ۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں اگر مجھے سزا ہوئی تو میں ان کی طرح ھرگز نہیں رووں گا ۔ میں عدالتی فیصلہ کو خوش دلی سے  قبول کروں گا ۔  میں نے پہلے بھی میں نے عدالتی فیصلہ  کو قبول کیا ۔ لیکن آئین کا ساتھ نہیں چھوڑا ۔  آج بھی جمہوریت کے ساتھ کھڑا ہوں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ  پی ڈی ایم کے ساتھ پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے جلسہ پر پابندی لگائی گئی ۔ اس دوران میرے دونوں بیٹوں کو جیل میں ڈالا گیا ۔ میری کردار کشی کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں عوام پیپلز پارٹی کے لیے جوق در جوق باہر نکلیں گے اور  مخالفین کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ آج ایک بار پھر میری کردار کشی کی جا رہی ہے ۔ ماضی میں بھی  مجھ پر ہار چرانے اور کرپشن کے دیگر الزامات لگائے گئے۔  ایسے الزامات لگانے والے ہمارے خیر خواہ ہیں۔  انشاءاللہ ہم عدالتوں سے سرخرو ہوکر نکلیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ آج پاکستان سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے اور عمران خان کو جلسوں اور احتجاج کی فکر لگی ہوئی ہے ۔ سیلاب کے موقع پر الیکشن کا انعقاد مشکل کام ہے ۔ یقین ہے کہ  سید علی موسی گیلانی ضمنی الیکشن میں کامیاب ہو کر  نکلے گا ۔

انہوں نے کہا کہ مخصوص طبقہ آج میری کردار کشی کی مہم میں مصروف ہے ۔ یہ مخصوص طبقہ توشہ خانہ میں خود چلا جائے اور دیکھ لے کہ ہار وھاں  موجود ہے یا نہیں ہے ۔ ہمارے وکلا اس کردار کشی کی مہم کے خلاف جلد قانونی کارروائی کریں گے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنی نااہلی پر پردہ ڈالنے کے لیے سائفر ڈرامہ رچایا گیا ۔ آج کی مہنگائی عمران خان کی حکومت کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے ۔ ہم نے آئی ایم ایف سے معاہدوں کی وجہ سے یہ سب کیا ۔ سائفر  کے معاملہ پر ہم نے کوئی جنگ تو ڈکلیئر نہیں کرنی ۔ �

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button