crossorigin="anonymous"> سول سوسائٹی اور تاجر برادری شہر کو صاف ستھرا بنانے میں ویسٹ منیجمنٹ ورکرز کا ساتھ دیں۔ملک منیر ہانس - societynewspk

سول سوسائٹی اور تاجر برادری شہر کو صاف ستھرا بنانے میں ویسٹ منیجمنٹ ورکرز کا ساتھ دیں۔ملک منیر ہانس

سول سوسائٹی اور تاجر برادری ملکر شہر کو صاف ستھرا بنانے کیلئے ویسٹ منیجمنٹ ورکرز کا ساتھ دیں۔ ملک منیر ہانس

ملتان (سوسائٹی نیوز)

سول سو سائٹی اور تاجر برادری ملکر شہر کو صاف ستھرا بنانے کےلئے ویسٹ مینجمنٹ ورکرز کا ساتھ دیں۔ اس سلسلے میں ہمیں انفرادی طور پر بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار سابق سرپرست اعلی مونسپل یمپلائز ویلفیئر یونین ویسٹ مینجمنٹ ملتان ، سیکرٹری اطلاعات و نشریات ملک منیر حسین ہانس نے چونگی نمبر 9پر صفائی مہم کا آغاز کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مزہد کہا کہ سینٹری ورکرز ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں انکے ساتھ ہر قسم کا تعاون کیا جائے تاجر برادری انکے شانہ بشانہ کھڑی ہے جہاں ہماری ضرورت ہوگی ہم اپنے سینٹری ورکرز کو مدد فراہم کریں گے انہوں نے کہا کہ شہر کو خوبصورت بنانے کےلئے شعور آگاہی ضروری ہے اس سلسلے میں ملک منیر ہانس نے سینٹری وکرز کے ساتھ چونگی 9 پر صفائی مہم کےسلسلے میں پمفلٹ بھی تقسیم کیے ۔

 

ملتان : چونگی نمبر 9 پر ملک منیر ہانس سینٹری اورورکرز صفائی مہم کے سلسلے پمفلٹ تقسیم کرتے ہوئے ۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button