شدید دھند کے باوجود علی الصبح ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا صفائی آپریشن

شدید دھند کے باوجود علی الصبح ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا صفائی آپریشن
ملتان(سوسائٹی نیوز)
شدید دھند کے باوجود ملتان ویسٹ منیجمنٹ کی جانب سے علیٰ الصبح شہر میں صفائی آپریشن کا آغاز کیا گیا۔

میٹرو روٹ کے تمام اسٹیشنز کے اطراف میں سڑکوں کی بھر پور صفائی اور سکریپنگ کی گئی اور بوسن روڈ سے چوک کمہاراں والا تک پورے میٹرو روٹ کو صاف ستھرا کردیا گیا
چوک کمہارنوالا کے تمام فلائی اوورز اور سمیجہ آباد، گھنٹہ گھر، ڈیرہ اڈا اور حسن پروانہ روڈ پر بھی مثالی صفائی کی گئی۔
دوسری جانب کمپنی انتظامیہ نے گرین بلٹس کو کوڑا اور کچرا سے پاک کرنے اور مرکزی سڑکوں کے اطراف سے ملبہ اٹھانے کے لئے خصوصی احکامات جاری کر دئے ہیں جس کے نتیجے میں آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں علی الصبح تمام یونین کونسلوں میں ورکرز کی حاضری چیک کی گئی۔