crossorigin="anonymous"> 75ویں یوم آزادی پر 75 روپے کا یادگاری نوٹ جاری - societynewspk

75ویں یوم آزادی پر 75 روپے کا یادگاری نوٹ جاری

75ویں یوم آزادی کے موقع پر 75 روپے کا یادگاری نوٹ جاری

کراچی(سوسائٹی نیوز)

 سٹیٹ بینک آف پاکستان نے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر 75 روپے کا یادگاری نوٹ جاری کردیا۔ نوٹ سبز اور سفید رنگ سے طبع کیا گیا ہے جس کے سامنے کے رخ پر قائد اعظم محمد علی جناح کے ساتھ فاطمہ جناح، علامہ اقبال اور سرسید احمد خان کی تصاویر نقش ہیں جبکہ بیک سائیڈ پر مارخور کی تصویر ہے۔

یہ یادگاری نوٹ ستمبر کے آخری ہفتے میں مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔

کراچی میں سٹیٹ بینک کی جانب سے یوم آزادی کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا،سپیشل بچوں نے ملی نغموں سے شرکا کے دل جیت لئے۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام گورنر سٹیٹ بینک مرتضی سید نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنا آخری عوامی رابطہ اسی سٹیٹ بینک عمارت میں کیا تھا ،سٹیٹ بینک کی بڑی جدوجہد ہے جس کی بدولت آج سٹیٹ بینک ملک کا بہترین ادارہ ہے اور اس کا کریڈٹ سٹیٹ بینک کی ٹیم کو جاتا ہے۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button