کمشنر میٹروپولیٹن کارپوریشن کے رشوت خور عملہ کیخلاف کارروائی کریں ورنہ بوسن روڈ بند کر دیں گے۔ عابد ہانس صدر انجمن تاجران شالیمار

کمشنر میٹروپولیٹن کارپوریشن کے رشوت خور عملہ کیخلاف کارروائی کریں ورنہ بوسن روڈ بند کر دیں گے۔صدر انجمن تاجران شالیمار و دیگر تاجروں کا مطالبہ
ملتان( سوسائٹی نیوز )
انجمن تاجران شالیمار کے تاجروں کا میٹرو کارپوریشن کے عملہ کی غنڈہ گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،مظاہرہ کی قیادت صدر عابد ہانس ،عباس ہانس،وسیم مختیارحسین،گلزار احمد،راجہ عمران چاندہانس،رمضان بشیر نے کی۔
مظاہرین نے میٹرو کارپوریشن عملہ کی ناجائز تجاویزات کے نام پر دکانوں کے اندر سے سامان اٹھانے اور تاجروں پر تشدد کرنے کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا اور شالیمار میٹرو اسٹیشن بوسن روڈ کئی گھنٹے بند رکھا اور میٹرو کارپوریشن کے افسران اور عملے کے خلاف نعرے بازی کی،
صدر عابد ہانس نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو تاجر میٹروکارپوریشن کے عملے کو منتھلی دیتا ہے اس کا سامان نہیں اٹھایا جاتا اور جو تاجرعملے کو منتھلی نہیں دیتے ان تاجروں کا سامان دکانوں کے اندر سے اٹھالیا جاتا ہے جس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں،ہم کمشنر ملتان اورڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے رشوت خور عملہ کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے نہیں تو تاجر برادری بوسن روڈ بند کر کے دھرنے دینے پر مجبور ہوگی۔
ملتان۔انجمن تاجران شالیمارکے تاجروں کا میٹروکارپوریشن کے عملہ کی ناجائزتجاویزات کے نام پر دکانوں کے اندر سے سامان اٹھانے اورتاجروں پر تشدد کرنے کے خلاف صدر عابد ہانس کی قیادت میںاحتجاجی مظاہرہ کر ر ہے ہیں،دوسری جانب بوسن روڈ کو بند کیا ہوا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک بلاک ہے۔