crossorigin="anonymous"> نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی بار کریٹیکل ایئر وے منیجمنٹ پر جامع ورکشاپ کا انعقاد - societynewspk

نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی بار کریٹیکل ایئر وے منیجمنٹ پر جامع ورکشاپ کا انعقاد

نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی بار کریٹیکل ایئر وے منیجمنٹ پر جامع ورکشاپ کا انعقاد

ملتان ( سوسائٹی نیوز )

نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی بار کریٹیکل ایئر وے مینجمنٹ پر ایک جامع ورکشاپ کا انعقاد سکل لیب نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں کیا گیا جس کا مقصد طبی شعبے سے وابستہ افراد کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے درکار علم اور مہارت سے آراستہ کرنا تھا۔

 اس ایک روزہ ورکشاپ میں کریٹیکل کئیر مینجمنٹ کے شعبے کی ایک قد آور شخصیت پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی سمیت پروفیسر ڈاکٹر مسعود الرؤف ہراج، ڈاکٹر سید شمس الحسن بخاری اور ڈاکٹر مریم نے کریٹیکل کئیر کے حوالے سے کئی موضوعات کا احاطہ کیا اور ورکشاپ کے شرکاء کو عملی تربیت کے ساتھ جدید ترین آلات کے استعمال کا موقع بھی فراہم کیا گیا۔

ورکشاپ کے اختتام پر پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے اور نجی تنظیم رحمت فاؤنڈیشن اور ڈاکٹر غلام قادر کے اس حوالے سے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ دوسری جانب ورکشاپ کے شرکاء نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے حوالے اس ورکشاپ کو انتہائی مفید قرار دیتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف اور دیگر منتظمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اظہار تشکر کیا۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button