crossorigin="anonymous"> ملک ارشد اقبال بھٹہ کی حضور پاک حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ولادت باسعادت کے پرمسرت موقع پر امت مسلمہ کو مبارک باد اور خصوصی پیغام - societynewspk

ملک ارشد اقبال بھٹہ کی حضور پاک حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ولادت باسعادت کے پرمسرت موقع پر امت مسلمہ کو مبارک باد اور خصوصی پیغام

ملک ارشد اقبال بھٹہ کی نبی آخرالزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کے پرمسرت موقع پر امت مسلمہ کو مبارکباد اور خصوصی پیغام

ملتان (سوسائٹی نیوز)

پیپلزپارٹی پنجاب کونسل کے رکن و امیدوار این اے 156 و پی پی 217 ملک ارشد اقبال بھٹہ نے عید میلاد النبی کے موقع پر امت مسلمہ کو مبارک باد دیتے ہوئے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ سرور کونین حضرت محمدؐ کی بعثت سسکتی، مرجھائی اور جہالت میں ڈوبی انسانیت کیلئے ابر بہار کی حیثیت رکھتی ہے۔ محسن انسانیت حضرت محمد ؐ اپنے اعلیٰ کردار کے ذریعے دنیا کیلئے ایک مثال بنے۔

  حضورکریمؐ نے مختصر مدت میں مثالی سماجی اور معاشی نظام دیا۔ نبی آخرالزماں ؐ نے امن وآشتی اخوت،احترام انسانیت، مساوات، عفو و درگزر اور عدل و انصاف کا درس دیا۔ آپؐ کی زندگی مجسم قرآن ہے جس میں مکمل رہنمائی اور ہدایت موجود ہے۔

ملک ارشد اقبال بھٹہ نے کہا کہ حضوراکرمؐ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کو درپیش تمام مسائل سے نجات دلا کرامن کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے۔رسولِ اکرمؐ کی سنت سے مسائل کا حل افہام و تفہیم اور مکالمے کے ذریعے نکالنے کا درس ملتا ہے۔ نبی اکرم ؐ کی محبت کا تقاضا ہے کہ ہم اپنے اختلافات کو مفاہمتی حکمت عملی کی روشنی میں حل کریں۔ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ اپنی زندگیوں کو نبی آخرالزماں ؐکی تعلیمات کے مطابق بسر کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کی کوتاہیوں کو معاف فرمائے اور ہمیں محسنِ انسانیت حضور اقدسؐ کی شفاعت نصیب فرمائے۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button