crossorigin="anonymous"> شاہین لیبر یونین ضلع کونسل ملتان کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملتان کو پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر مبارک باد - societynewspk

شاہین لیبر یونین ضلع کونسل ملتان کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملتان کو پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر مبارک باد

شاہین لیبر یونین ضلع کونسل ملتان کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملتان کو پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر مبارک باد

ملتان (سوسائٹی نیوز)

شاہین لیبر یونین ضلع کونسل ملتان کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملتان مسرت بی بی کو پنجاب بھر میں۔”اینٹی ڈینگی ویک” میں بہترین کارکردگی پر پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر صدر شاہین لیبر یونین مہر ممتاز حسین سپرا اور دیگر عہدیداروں نے مبارک باد دی، پھول پیش کیئے اور سٹاف میں مٹھائی تقسیم کی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ مسرت بی بی نے کہا کہ پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کا سہرا میری ٹیم میں شامل میرے اسسٹنٹ  ڈائریکٹرز،سیکرٹریز یونین کونسل اور دیگر سٹاف کے سر پر ہے۔میں اپنی کامیابی اپنے تمام سٹاف کے نام کرتی ہوں۔

ان شاء اللہ آگے بھی جو حکومتی اہداف ملیں گے انہیں اپنے سٹاف کے ساتھ مل کر پورا کریں گے اور کوشش کریں گے کہ مستقبل میں بھی ہر ایونٹ پر ملتان کی پہلی پوزیشن برقرار رہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے آفس میں اوپن ڈور پالیسی پر سختی سے عمل ہوتا ہے۔آفس کے دروازے عوام کیلئے کھلے ہیں۔لوکل گورنمنٹ آفس ملتان عوام کو بھرپور ریلیف دینے کیلئے ہر وقت کوشاں ہے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ملک اشفاق احمد، محمد حیات قریشی،حلیمہ سعدیہ،خدیجہ شاہین،سپرنٹنڈنٹ راو پرویز، پی اے ٹو ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ کونسل خورشید اکبر،محمد عامر بھٹی، سیکرٹریز محمد شاہد اور عباس انور بھی موجود تھے۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button