crossorigin="anonymous"> نامعلوم دہشتگرد کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی ڈائریکٹر اور انسپکٹر جاں بحق - societynewspk

نامعلوم دہشتگرد کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی ڈائریکٹر اور انسپکٹر جاں بحق

نامعلوم دہشتگرد کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی ڈائریکٹر اور انسپکٹر جاں بحق

ملتان( سوسائٹی نیوز)

نامعلوم دہشتگرد کی خانیوال کے ہوٹل پر فائرنگ سے سی ٹی ڈی کا ڈائریکٹر اور انسپکٹر جاں بحق ہو گئے۔

ذرائع کیمطابق سی ٹی ڈائریکٹر اور 2 انسپکٹر خفیہ کارروائی کیلئے خانیوال پہنچے تھے اور بسم اللہ ہوٹل پر کھانا کھا رہے تھے کہ ایک شخص نے فائرنگ کر دی، فائرنگ سے ڈائریکٹر اور ایک انسپکٹر موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

واقعہ میں ایک سی ٹی ڈی انسپکٹر محفوظ رہا، وقوعہ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، مارے جانے والوں کی شناخت ڈائریکٹر سی ٹی ڈی نوید صادق سیال اور انسپکٹر ناصر عباس کے نام سے ہوئی۔

 وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے سی ٹی ڈی افسروں کی شہادت کے واقعے کا نوٹس لے لیا، واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہوں نے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب سے افسروں کی ہلاکت کی رپورٹ طلب کر لی۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سی ٹی ڈی افسران پر فائرنگ کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، پنجاب میں امن امان کی صورتحال باعث تشویش ہے، حکومت ایسے واقعات کے روک تھام کیلئے فوری پیش بندی کرے، اللہ تعالی سی ٹی ڈی افسروں کے درجات بلند کرے، ان کے ورثاء کو صبر جمیل عطا کرے۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button