سی ٹی او ملتان چوک حسین آگاہی پر ٹریفک کی بدنظمی کا مسئلہ حل کریں ورنہ تاجر احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے۔جعفر علی شاہ

سی ٹی او ملتان چوک حسین آگاہی پر ٹریفک کی بدنظمی کا مسئلہ حل کریں ورنہ تاجر احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے۔جعفر علی شاہ
ملتان( سوسائٹی نیوز)
شہر کے معروف کاروباری علاقہ چوک حسین آگاہی میں ٹریفک کی یلغارروڈ غیر قانونی اور بے ہنگم رکشہ اسٹینڈ کے نرغے میں انجمن تاجران مدنی ورحیم سنٹر کے صدرر جعفر علی شاہ سمیت دیگر عہدیداران نے ٹریفک پولیس حکام سے حسین آگاہی میں ٹریفک مسائل کی فوری بہتری کا مطالبہ کیا ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ حسین آگاہی بطرف دولت گیٹ اور بطرف لوہاری گیٹ کی سڑک ٹریفک مسائل کی زد میں ہے۔ جس کی وجہ سے کاروبار تباہ ہو چکے ہیں ۔ٹریفک اژدھام اور بے ہنگم رکشہ اسٹینڈ کسی وقت بھی امن دشمن عناصر کے مذموم مقاصد کی تکمیل کا باعث بن سکتا ہے ۔
ٹریفک پولیس حکام کا تاجروں سے تعاون اور عملے کو ٹریفک مسائل حل کی ہدایات کے باوجود وارڈنزکا ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنا، حاضر ہو کر بھی مسائل سے آنکھیں چرانا معمول بن گیا ہے ۔اعلیٰ افسران کی ہدایات کو ہوا میں اڑاتے ہوئے ٹریفک پولیس تاجروں اور شہریوں کو درپیش ٹریفک مسائل سے نجات دلانے میں بری طرح ناکام ہے۔
سی ٹی او ملتان تاجروں کے مطالبہ کا نوٹس لیں اور مسائل سے نجات دلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ مسائل حل نہ ہونے کی صورت میں تاجر حسین آگاہی چوک بلاک کرکے دھرنا دینے پر مجبور ہونگے۔