crossorigin="anonymous"> ملکہ برطانیہ کا انتقال،دس روزہ سوگ کا اعلان - societynewspk

ملکہ برطانیہ کا انتقال،دس روزہ سوگ کا اعلان

لندن (سوسائٹی نیوز)

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم 96برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ ملکہ الزبتھ کے انتقال کے بعد برطانیہ کی اہم عمارتوں پر موجود پرچم سرنگوں کردیا گیا اور دس عوزہ سوگ کا اعلان کیا گیا۔

ملکہ الزبتھ برطانیہ پر طویل ترین عرصے تک حکومت کرنے والی برطانوی فرماں روا ہیں۔ رواں برس چھ فروری کو انہیں ملکہ بنے 70 سال مکمل ہوئے تھے اور ان کی حکمرانی کی پلاٹینم جوبلی منائی گئی تھی۔

ملکہ برطانیہ کا پورا نام الزبتھ الیگزینڈرا میری ونڈسر ہے جو 21 اپریل 1926 کو لندن میں پیدا ہوئیں۔

ان کی پیدائش کے وقت دنیا کی ایک چوتھائی آبادی پر برطانیہ کی حکومت تھی۔

ملکہ الزبتھ دوم جب تخت نشیں ہوئیں تو دنیا کے کئی خطوں میں تاجِ برطانیہ کے اقتدار کا سورج غروب ہو چکا تھا لیکن وہ اب بھی رسمی طور پر برطانیہ، آسٹریلیا کینیڈا اور نیوزی لینڈ سمیت کئی ممالک کی سربراہِ ریاست تھیں۔

اپنے 70 سالہ دورِ حکومت میں ملکہ برطانیہ نے کئی اتار چڑھاؤ دیکھے، لیکن اس طویل ترین دورِ حکمرانی کا آغاز ایک اتفاق کا نتیجہ تھا۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button