crossorigin="anonymous"> ملک میں ہنگامی بنیادوں پر زرعی اصلاحات کے نفاذ کا فیصلہ - societynewspk

ملک میں ہنگامی بنیادوں پر زرعی اصلاحات کے نفاذ کا فیصلہ

ملک میں ہنگامی بنیادوں پر زرعی اصلاحات کے نفاذ کا فیصلہ،

آئندہ چند روز میں زرعی شعبے سے متعلق اہم فیصلے ہوں گے۔شہباز شریف

اسلام آباد (سوسائٹی نیوز)

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ زراعت ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، آئندہ چند روز میں اس شعبے کی ترقی کیلیے اہم فیصلے کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے یہ اعلان سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں کیا ہے۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں نے زرعی شعبے میں اصلاحات کیلیے 8 سب کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔ حکومت کسانوں کو آسان قرضوں، معیاری بیج اور کیڑے مار ادویات تک آسان رسائی یقینی بنائے گی۔

زراعت ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے. میں نے زرعی شعبے میں اصلاحات کیلئے 8 سب کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں. حکومت کسانوں کو آسان قرضوں، معیاری بیج اور کیڑے مار ادویات تک آسان رسائی یقینی بنائے گی. ہم آنے والے چند دنوں میں زرعی شعبے کی ترقی کے لیے اہم فیصلے کریں گے.

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button