crossorigin="anonymous"> عطا تارڑ،رانا مشہود،اویس لغاری سمیت 12ن لیگی رہنماوں کو گرفتار کرنیکا فیصلہ ،وارنٹ جاری - societynewspk

عطا تارڑ،رانا مشہود،اویس لغاری سمیت 12ن لیگی رہنماوں کو گرفتار کرنیکا فیصلہ ،وارنٹ جاری

عطا تارڑ،رانا مشہود،اویس لغاری سمیت 12 لیگی رہنماوں کی گرفتاری کا فیصلہ،وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور(سوسائٹی نیوز)
پنجاب حکومت نے پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کیس میں 12 اہم لیگی رہنماؤں کی گرفتاری کا فیصلہ کر لیا ہے۔

،ذرائع کے مطابق پولیس نے عطاتارڑ ,رانا مشہود اویس لغاری سمیت 12 لیگی رہنماوں کی گرفتاری کےلیے وارنٹ حاصل کرلیے ہیں۔ مرزاجاوید،رانامنان اور دیگر کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کئے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی رہنماؤں پر پنجاب اسمبلی ہنگامہ آرائی کا مقدمہ تھانہ قلعہ گجرسنگھ میں درج ہے۔

ادھر پنجاب پولیس نے دوبارہ رانا مشہود احمد خان کے گھر پر چھاپہ مارا ہے جس پر لیگی رہنما نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف اسپیکر ، ڈپٹی اسپیکر الیکشن میں بیلٹ پیپر پر سیریل نمبرلگا کر دھاندلی کی گئی اور دوسری جانب یہ لوگ نشاندہی پر ممبران پر پرچے کٹواتے ہیں۔

اپنے ٹوئٹ میں لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ یہ دھونس اور دھاندلی نہیں چلے گی، آج بھی دور حاضر کے سول ڈکٹیٹر کے سامنے نہیں جھکوں گا ،کلمہ حق بلند کرتا رہوں گا۔

اس سے قبل رانا مشہود نے دعویٰ کیا تھا کہ پنجاب پولیس کی نفری کچھ دیرقبل میرے گھر پہنچی اور چھاپہ مارا، پولیس مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہے مگرمیں گھرموجود نہیں تھا۔

  • لیگی رہنما نے الزام عائد کیا کہ پندرہ اجلاسوں کیلئے آؤٹ کر دیا اب گرفتاری کیوں؟ پنجاب حکومت غلط بیانی اور غیر قانونی اقدامات کر رہی ہے۔
مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Back to top button