وزیر اعلی پرویز الہی کا محکمہ صحت میں ایڈہاک تقرریوں پر پابندی ختم کرنیکا فیصلہ

وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کا بڑا فیصلہ، محکمہ صحت میں ایڈہاک تقرریوں پر پابندی ختم
ایڈہاک تقرریوں پر پابندی ختم کرنے کا اطلاق محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اور محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پر ہوگا
لاہور(سوسائٹی نیوز)
وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے محکمہ صحت میں ایڈہاک تقرریوں پر عائد پابندی ختم کردی ہے۔ایڈہاک تقرریوں پر پابندی ختم کرنے کا اطلاق محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اور محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پر ہوگا۔ ڈاکٹرز،نرسز اور دیگر سٹاف کو قواعد وضوابط کے تحت ایڈہاک ملازمتوں پر بھرتی کیاجاسکے گا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کے اقدام سے محکمہ صحت میں ڈاکٹرز،نرسزاور دیگر سٹاف کی کمی دور ہوگی۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اور محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے ارسال کردہ سمری کی منظوری دے دی ہے۔
***********
وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کا پنجاب کو نظرانداز کرکے دیگر صوبوں کو گندم کی فراہمی پر وفاق کے دوہرے معیار پر سخت احتجاج
وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کا پنجاب کو گندم فراہم نہ کرنے پر وفاقی حکومت کے رویے پر برہمی کا اظہار
وفاقی حکومت گندم فراہم نہ کرنے کے حوالے سے پنجاب کیساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کر رہی ہے:چودھری پرویز الٰہی
وزیراعلیٰ پرویز الٰہی نے گندم کی امدادی قیمت 3 ہزار فی من مقرر کرنے کی منظوری دے دی، کاشتکاروں کو انکی محنت کا پورا معاوضہ ملے گا
وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کا گندم اور آٹے کی سمگلنگ روکنے کیلئے صوبے کے خارجی راستوں موثر اقدامات کرنے کا حکم
لاہور(سوسائٹی نیوز)
وفاقی حکومت کی جانب سے پنجاب کو نظرانداز کرکے دیگر صوبوں کو گندم کی فراہمی پر پنجاب حکومت نے وفاق کے دوہرے معیار پر سخت احتجاج کیا ہے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے پنجاب کو گندم فراہم نہ کرنے پر وفاقی حکومت کے رویے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس امتیازی سلوک کے خلاف وفاق سے باضابطہ احتجاج کیا ہے اور کہا ہے کہ پنجاب حکومت اس ضمن میں وفاقی حکومت کو احتجاجی مراسلہ بھیجے گی۔ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ وفاقی حکومت گندم فراہم نہ کرنے کے حوالے سے پنجاب کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کر رہی ہے۔ پنجاب میں بارشوں اور سیلاب سے کئی لاکھ ٹن گندم ضائع ہوئی ہے اور وفاقی حکومت نے پنجا ب کی درخواست کے باوجود گندم فراہم نہیں کی۔
دریں اثناء وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے گندم کے کاشتکاروں کیلئے بڑا اعلان کرتے ہوئے گندم کی امدادی قیمت 3 ہزار روپے فی من مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ امدادی قیمت میں اضافے سے کاشتکاروں کو ان کی محنت کا پورا معاوضہ ملے گااور اگلے برس گندم کے زیرکاشت رقبے میں اضافہ ہوگا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے گندم اور آٹے کی سمگلنگ روکنے کیلئے موثر اقدامات کرنے کا حکم بھی دیا اور کہا کہ صوبے کے خارجی راستوں کی سخت مانیٹرنک کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر صوبوں کے مقابلے میں پنجاب میں گندم اور آٹے کے نرخ کم ہیں۔محکمہ خوراک کے حکام متعلقہ اضلاع کے ڈی پی اوز اور ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ مل کر خارجی راستوں پر چیکنگ کے نظام کو مزید سخت کریں۔گندم اور آٹے کی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی سربراہی میں پنجاب حکومت نے کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے گندم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ْوزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ صوبائی وزراء سردار محسن لغاری، سردار حسنین بہادر دریشک، چیف سیکرٹری کامران افضل، سیکرٹریز خوراک، زراعت، خزانہ، سابق صدر بینک آف پنجاب ہمیش خان اور ڈائریکٹر خوراک نے اجلاس میں شرکت کی۔
٭٭٭