crossorigin="anonymous"> ملک ارشد اقبال بھٹہ کے اعزاز میں یوسی 53 بستی شیر آباد میں پروقار تقریب ،اہلیان علاقہ کا این اے 157میں علی موسی گیلانی کی بھرپور حمایت کا اعلان - societynewspk

ملک ارشد اقبال بھٹہ کے اعزاز میں یوسی 53 بستی شیر آباد میں پروقار تقریب ،اہلیان علاقہ کا این اے 157میں علی موسی گیلانی کی بھرپور حمایت کا اعلان

 ( سوسائٹی نیوز )

پیپلزپارٹی پنجاب کونسل کے رکن و امیدوار صوبائی حلقہ 217و این اے 156ملک ارشد اقبال بھٹہ نے کہا ہے کہ علاقائی مسائل کا حل پی پی پی کی ترجیحات میں شامل ہے۔

پیپلزپارٹی نے ہمیشہ غریب مزدور کسانوں کے حقوق کی بات کی یہی وجہ ہے کہ آج ہر غریب کے دل میں بھٹو زندہ ہے اور بستا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی 217کی یونین کونسل 53بستی شیر آباد پرانا دنیا پور روڈ کے مکینوں کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ پروقار استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر علاقہ مکینوں نے بستی کے مسائل سے بھی ملک ارشد اقبال بھٹہ کو آگاہ کیا اور ان کے حل کا مطالبہ کیا۔

علاقہ کے معززین ملک امجد اعوان،ملک ربنواز کالرو،ملک اکرم،ملک نزیر،ملک اقبال،ملک عقیل کالرو،مہر شریف،حافظ محمد ریاض،محمد شبیر،ملک حمزہ کونسلر،ملک ظفر اور ملک عاشق نے اس موقع پر خطاب میں علاقے کے مسائل اجاگر کئے اور کہا کہ بستی شیر آباد کو مین دنیا پور روڈ سے ملانے کے لیے راستہ دیا جائے اور اس سلسلہ میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن اپنا کردار ادا کرے ۔

انہوں نے پیپلزپارٹی کے امیدوار این اے 157علی موسی گیلانی کی حمایت کا بھی اعلان کیا۔

ملک ارشد اقبال بھٹہ نے کہا کہ علاقے کے لوگوں کو مین روڈ سے ملانے کے لیے راستہ موجود ہے لیکن ڈویلپمنٹ اور باقاعدہ راستہ بنانے کے لیے میٹرو پولیٹن کارپوریشن اقدامات کرے ہماری کوشش ہو گی کہ علاقہ مکینوں کے جائز مطالبہ کو پورا کرنے کے لیے جدوجہد کریں اور ان کے دیگر مسائل بھی حل کرائے جائیں گے

ملتان۔ پیپلزپارٹی پنجاب کونسل کے رکن و امیدوار صوبائی حلقہ 217و این اے 156ملک ارشد اقبال بھٹہ یونین کونسل 53بستی شیر آباد پرانا دنیا پور روڈ کے مکینوں کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کررہے ہیں تقریب میں ملک اسحاق بھٹہ،ملک امجد اعوان،ملک ربنواز کالرو،ملک اکرم،ملک نزیر،ملک اقبال،ملک عقیل کالرو،مہر شریف،حافظ محمد ریاض،محمد شبیر،ملک حمزہ کونسلر،ملک ظفر اور ملک عاشق شریک ہیں

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button