crossorigin="anonymous"> یوسی 53 بستی معصوم شاہ کی رانا برادری اور باغی گروپ نے این اے 157 اور آئندہ انتخابات کیلئے ملک ارشد اقبال بھٹہ کی قیادت پر لازوال اعتماد کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کی حمایت کا اعلان کر دیا - societynewspk

یوسی 53 بستی معصوم شاہ کی رانا برادری اور باغی گروپ نے این اے 157 اور آئندہ انتخابات کیلئے ملک ارشد اقبال بھٹہ کی قیادت پر لازوال اعتماد کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کی حمایت کا اعلان کر دیا

  1. ملتان (سوسائٹی نیوز)

یوسی 53وارڈ نمبر 6 بستی معصوم شاہ کی رانا برادری و باغی گروپ نے ضمنی الیکشن 157 اور آئندہ عام انتخابات کے لیے پیپلزپارٹی پنجاب کونسل کے رکن و امیدوار این اے 156 و پی پی 217 ملک ارشد اقبال بھٹہ کی قیادت پر لازوال اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔

ملک ارشد اقبال بھٹہ نے یونین کونسل 53 وارڈ نمبر 6 بستی معصوم شاہ میں گزشتہ روز خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ غریب عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کی ہے۔پیپلزپارٹی کی تاریخ گواہ ہے کہ غریبوں مزدوروں اور کسانوں کو پاکستان میں ریلیف صرف پیپلزپارٹی کے دور میں ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم زبانی دعوے اور خالی وعدے نہیں کرتے۔وقت آنے پر اپنے عمل سے اپنا قول نبھائیں گے۔بستی معصوم شاہ کے مسائل صرف ہم ہی حل کریں گے۔ان شاء اللہ آئندہ انتخابات میں اللہ رب العزت کے کرم سے اور آپ لوگوں کے ووٹ سے کامیاب ہو کر آپ کے علاقے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔

ملک ارشد اقبال بھٹہ نے این اے 157 کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت کرنے پر اہلیان علاقہ کا شکریہ  ادا کیا۔اس موقع پر اہل علاقہ نے ملک ارشد   اقبال بھٹہ زندہ باد اور پیپلزپارٹی زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

تقریب میں سابق سٹی صدر پیپلزپارٹی ملتان رانا نیک محمد زاہد,راناامین ساجد سابق صدر کلرکس بار،رانا خرم شہزاد سابق جنرل سکریٹری کلرکس بار، مرزا نزیر بیگ،سلیم شہزاد، رانا خالد محمود ، رانا یونس، راناعارف،راناکاشف،رانا امجد ،رانا عمران، رانا علی، رانا عاطف، رانا ارشد، قمر زمان، علی محمد ، مظہر چوہان ،خلیل چوہان، رانا اکرم، رانا شہزاد، رانا اشرف، ودیگران اہل علاقہ نے شرکت کی۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button