سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے زیراہتمام مہنگائی،بجلی کے بھاری بلوں اور بجلی،گیس، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ملتان (سوسائٹی نیوز)
سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے سبزہ زار چوک بوسن روڈ ہوشربا مہنگائی, گیس،پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمت میں بے تحاشا اضافہ اور بلوں میں ناجائز فیول ایڈجسٹمنٹ کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا.

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین رانا محمد فراز نون نے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات, غذائی اجناس اور دوسرے ٹیکسوں کی بھرمار اور مہنگائی کر کے عوام کا بھرکس نکال دیا ہے.
مہنگائی کے مارے عوام بجلی کے بلوں کی ادائیگی کے لئے اپنے موٹر سائیکل اور زیورات تک بیچنے شروع کر دئیے ہیں. یہ حکومت مہنگائی کو ختم کرنے کے نعرے پر آئی تھی لیکن اب مہنگائی کی ماری عوام خودکشیاں کرنے پر مجبور ہو گئی ہے.
اس موقع پر کارکنان نے حکومت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی اور بجلی کے بلوں کو آگ لگائی گئی. مظاہرین نے ایک گھنٹے تک بوسن روڈ کو بند رکھا.
مظاہرہ میں عنایت اللہ مشرقی, عبدالستار تھہیم, ظہور دھریجہ, رانا منیر احمد شاہین, ملک جاوید چنڑ, شیراز خان, شاہد کھاکھی, رانا جعفر نون, اختر کھاکھی, سائرہ زیدی, عبدالغفور کھنڈ, سہیل ظہور, زوہیب لاکھا, محبوب گوپانگ, ارسلان گوپانگ سمیت درجنوں کارکنان نے شرکت کی