crossorigin="anonymous"> روپیہ تگڑا:امریکی ڈالر کی قیمت میں 2روپے 25 پیسے کی کمی - societynewspk

روپیہ تگڑا:امریکی ڈالر کی قیمت میں 2روپے 25 پیسے کی کمی

پاکستانی روپے کی مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

اسلام آباد (سوسائٹی نیوز)

آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کی قسط ملنے پر پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری آنے لگی۔ آج کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 2روپے25پیسے سستا ہو گیا۔

فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد انٹربینک میں ڈالر 216روپے50پیسے پر ٹریڈ ہو رہاہے۔

گزشتہ روز بھی ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔ انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 37 پیسے سستا ہوکر218روپے75 پیسے کی سطح پر آگیا تھا۔

واضح رہے کی آئی ایم ایف سے قرض کی منظوری کے بعد سے مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان کو گزشتہ روز آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کی ساتویں اور آٹھویں قسط موصول ہوئی ہے۔پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے ایک ارب 16 کروڑ ڈالر کی رقم موصول ہوئی ہے۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button