ڈی آئی جی گوہر مشتاق بھٹہ کا پولیس ٹریننگ کالج میں ڈیجیٹل لائبریری،سمارٹ کلاس رومز اور ریکارڈ روم کا افتتاح

ڈی آئی جی گوہر مشتاق بھٹہ کا پولیس ٹریننگ کالج ملتان میں ڈیجیٹل لائبریری، سمارٹ کلاس رومز اور ریکارڈ روم کا افتتاح
ملتان (سوسائٹی نیوز)
پولیس ٹریننگ کالک ملتان میں ڈیجیٹل لائبریری،سمارٹ کلاس رومز اور ریکارڈ روم کا کمانڈنٹ پولیس کالج ملتان ڈی آئی جی گوہر مشتاق بھٹہ نے افتتاح کیا۔ افتتاح کے موقع پر اقوام متحدہ کے نیشنل پروگرام کوآرڈینیٹر سعید حسین شاہ بھی موجود تھے.

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے برائے انسداد منشیات کے تحت منصوبہ زیر عمل لایاگیا ہے۔چار سمارٹ کلاس رومز، ڈیجیٹل لائبریری اور ڈیجیٹل ریکارڈ روم ناروے حکومت کے تعاون سے قائم کئے گئے.
ڈی آئی جی گوہر مشتاق بھٹہ نے کہا کہ جدید دور کے تقاضوں سے عہدہ برا ہونے کے لئے سمارٹ کلاس رومز متعارف کروائے جارہے ہیں۔ پولیس افسران کا مطالعہ بڑھنے سے ان کے رویوں میں فرق آئے گا۔ پولیس ٹریننگ کالج ملتان کا تمام تر ریکارڈ ڈیجیٹل کر کے جدید ترین نظام متعارف کروایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سمارٹ کلاس رومز میں ملٹی میڈیا، ائر کنڈیشنر، جدید فرنیچر کے ساتھ ساتھ جدید ترین طریقہ ہائے تعلیم اپنائے جائیں گے۔ پولیس کی تربیت میں جدید دور کے تقاضوں کو اپنا کر ہی کارکردگی بہتر بنائی جا سکتی ہے۔ا