crossorigin="anonymous"> نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری - societynewspk

نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری

نواز شریف کو بڑا ریلیف، سفارتی پاسپورٹ جاری کر دیا گیا

اسلام آباد(سوسائٹی نیوز)

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کو وفاقی حکومت نے بڑا ریلیف دے دیا۔

ذرائع کے مطابق حکومتِ پاکستان نے نواز شریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کر دیا، وزارت خارجہ کی حتمی منظوری کے بعد سفارتی پاسپورٹ جاری کیا گیا۔

سفارتی پاسپورٹ 5 سال کے لیے جاری کیا گیا ہے، پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے آفس کی جانب سے پاسپورٹ نواز شریف بھجوایا گیا۔

یاد رہے کہ نواز شریف کے اشتہاری ہونے پر سابق حکومت نے سفارتی پاسپورٹ منسوخ کیا تھا۔ موجودہ حکومت نواز شریف کو رواں سال عام پاسپورٹ پہلے ہی جاری کر چکی ہے۔

یہ بھی واضح رہے کہ نواز شریف کو ایک ایسے وقت میں سفارتی پاسپورٹ جاری کیا گیا ہے جب ان کی پاکستان واپسی کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button