crossorigin="anonymous"> پاکستان کو روسی تیل پر 18 ڈالر فی بیرل تک کا ڈسکاونٹ - societynewspk

پاکستان کو روسی تیل پر 18 ڈالر فی بیرل تک کا ڈسکاونٹ

پاکستان کو روسی تیل پر 18 ڈالر فی بیرل تک ڈسکاؤنٹ حاصل،

ادائیگیاں چینی کرنسی یوآن میں کی جائیگی

 

 اسلام آباد(سوسائٹی نیوز)

 پاکستان کو روس18 ڈالر فی بیرل تک ڈسکاؤنٹ پر تیل فراہم کر رہا ہے جب کہ ادائیگیاں چینی کرنسی یوآن میں کی جائے گی۔

پاکستان نے ٹیسٹ کیس کے طور پر روس سے کروڈ آئل کی امپورٹ کے لیے پہلا آرڈر دے دیا، روس سے ایک لاکھ ٹن کروڈ آئل کی پہلی شپمنٹ مئی کے آخری یا جون کے پہلے ہفتے میں پاکستان پہنچے گی۔

اس شپمنٹ پر پاکستان کو18 ڈالر فی بیرل تک ڈسکاؤنٹ حاصل ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری کے لیے پلیٹس کی جاری کردہ قیمتوں کو فالو کرتا ہے اور پلیٹس کے ریٹس کی نسبت پاکستان کو روسی تیل کی خریداری پر 16سے 18ڈالر فی بیرل تک ڈسکاؤنٹ حاصل ہوگا۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button