crossorigin="anonymous"> بیرون ملک سے آئے ڈاکٹرز آصف زرداری کا تفصیلی معائنہ کرکے واپس روانہ - societynewspk

بیرون ملک سے آئے ڈاکٹرز آصف زرداری کا تفصیلی معائنہ کرکے واپس روانہ

بیرون ملک سے آئے ڈاکٹرز آصف زرداری کا تفصیلی معائنہ کرکے واپس روانہ

کراچی(سوسائٹی نیوز)

متحدہ عرب امارات سے آئی ڈاکٹروں کی ٹیم نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کا تفصیلی معائنہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری کی طبیعت تاحال ناساز ہے۔ ڈاکٹروں کی ٹیم خصوصی طیارے میں واپس متحدہ عرب امارات روانہ ہوگئی

بلاول ہاؤس کی خصوصی سکیورٹی ٹیم ڈاکٹروں کو لے کرایئرپورٹ پہنچی۔ ڈاکٹرز سابق صدر کے تمام ٹیسٹ رپورٹس ریکارڈ ساتھ لے گئے۔ ٹیم اب تک ہونے والے علاج سے متعلق تمام ریکارڈ بھی لے گئی۔

یو اے ای سے آئی 3 رکنی ڈاکٹرز ٹیم نے 4 گھنٹے تک آصف علی زرداری کا تفصیلی معائنہ کیا۔ ڈاکٹرز کی ٹیم کی مشاورت سے سابق صدر کو بیرون ملک منتقل کرنے کا فیصلہ ہوگا۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button