ڈاکٹر راو امجد علی نے نشتر ہسپتال کے ایم ایس کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

ملتان(سوسائٹی نیوز)
نشتر ہسپتال ملتان میں ڈاکٹر راؤ امجد علی نے میڈیکل سپریٹنڈنٹ عہدے کا چارج سنبھال لیاہے۔اس حوالے سے نئےتعینات ہونے والےمیڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر راو امجد علی نے سوسائٹی نیوز سے خصوصی گفتگو کے دوران کہا کہ نشتر ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنا اولین مقصد ہے۔ادویات کی کمی کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کرنا ہے۔کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے نظام کو یقینی بنایا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال کے انتظامی افسران کے ساتھ مل کر مریضوں کو علاج ومعالجے میں درپیش مسائل کو حل کیا جائے گا۔
دریں اثناء وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد اور پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راؤ کی جانب سے ڈاکٹر راؤ امجد علی کو خوش آمدید کہتے ہوئے نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی اورنیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر راو امجد علی اس سے قبل شہبازشریف ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ملتان میں میڈیکل سپریٹنڈنٹ کے عہدے پر فائز تھے گزشتہ روز سپیشلائز ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ نے نشتر ہسپتال ملتان میں میڈیکل سپریٹنڈنٹ کی تعیناتی کے احکامات جاری کیے تھے۔