نشتر میڈیکل یونیورسٹی شعبہ امراض نسوں یونٹ ٹو کے سربراہ ڈاکٹر شاہد راو ریٹائر ہو گئے

ملتان (سوسائٹی نیوز )
نشتر میڈیکل یونیورسٹی سربراہ شعبہ امراض نسواں یونٹ ٹو ڈاکٹر شاہد ارشاد راو مدت ملازمت پوری ہونے پر اپنے عہدے سے ریٹائر ہو گئے ہیں۔ اس حوالے سے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے کانفرنس روم میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین، پروفیسر ڈاکٹر خالد عثمان، پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج، پروفیسر ڈاکٹر محمد عباس نقوی، پروفیسر ڈاکٹر سلیم شیخ، پروفیسر ڈاکٹر محمد عامر، پروفیسر ڈاکٹر عارف محمود بھٹی، پروفیسر ڈاکٹر نعیم اللّہ لغاری، پروفیسر ڈاکٹر زہرہ نازش سمیت نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے سینئر فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔ شرکاء نے پروفیسر ڈاکٹر شاہد ارشاد راؤ کی نشتر میڈیکل یونیورسٹی کیلئے خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر شاہد ارشاد راؤ کا کہنا تھا کہ نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں گزرا ہوا ایک ایک لمحہ یادگار ہے اور میں نشتر یونیورسٹی میڈیکل یونیورسٹی کے تمام فیکلٹی ممبران کے تعاون اور محبت کو کبھی فراموش نہیں کر سکتا۔ تقریب کے اختتام پر پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین اور دیگر فیکلٹی ممبران نے نشتر ہسپتال کے مین گیٹ پر اکھٹے ہو کر پروفیسر ڈاکٹر شاہد ارشاد راؤ کو اپنی نیک خواہشات کے ساتھ الوداع کیا۔