crossorigin="anonymous"> واسا ملتان کی نااہلی سے محلہ ہزاریاں،اقبال نگر اور آغاپورہ کے مکینوں کی زندگیاں عذاب بن گئیں - societynewspk

واسا ملتان کی نااہلی سے محلہ ہزاریاں،اقبال نگر اور آغاپورہ کے مکینوں کی زندگیاں عذاب بن گئیں

واسا ملتان کی نااہلی سے محلہ ہزاریاں،اقبال نگر اور آغاپورہ کے مکینوں کی زندگیاں عذاب بن گئیں،

ٹی بی ہسپتال روڈ کی سیوریج لاِئن میں جگہ جگہ فالٹ سے اردگرد کی رہائشی کالونیاں گندے پانی کے جوہڑ میں تبدیل،

وزیراعلی پنجاب،کمشنر و ڈپٹی کمشنر ملتان نوٹس لیکر مسئلہ حل کرائیں اور اربوں روپے کا نقصان کا باعث بننے والے واسا افسران کیخلاف کارروائی کریں۔ اہلیان علاقہ

ملتان (سوسائٹی نیوز)

واسا حکام کی غلط منصوبہ بندی سے اربوں روپے کے سرکاری فنڈز اور نجی جائیدادوں کا نقصان ہونے لگا۔ واسا کی جانب سے اربوں روپے کے فنڈز سے 14نمبر چونگی سے خونی برج تک ٹی بی ہسپتال روڈ پر ڈالی گئی سیورہج لائن میں جگہ جگہ ٹیکنکل فالٹ آنے سے اردگرد کی متعدد کالونیوں میں کئی روز سے گندے پانی کا راج ہے۔

محلہ ہزاریاں،اقبال نگر اور آغا پورہ کی ہر دوسری گلی گندے جوہڑ کا منظر پیش کر رہی ہے۔ خاص طور پر محلہ ہزاریاں میں سیوریج کا بہت برا حال ہے۔ کئی لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔اہل محلہ کے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔گندے پانی سے ہر طرف بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ اربوں روپے کی نجی جائیدادوں کو سیوریج کے گندے پانی سے نقصان پہنچ رہا ہے۔

سجاد ملک،عبدالرحمن ،مجیب خان،ملک الہی بخش،فیض رسول،اللہ ڈتہ،محبوب ملک،خورشید خان،نعمت اللہ،. شبیر،حامد،نصراللہ اور اقبال احمد خان نے وزیراعلی پنجاب،کمشنر و ڈپٹی کمشنر ملتان سے سیوریج کی اس سنگین صورتحال کا فوری نوٹس لینے اور اس مسئلے کو فوری حل کرنے کامطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ واسا کے ان افسران کیخلاف بھی کارروائی کی جائے جنہوں نے ناقص منصوبہ بندی کرکے سرکار اور عوام کا اربوں روپے کا نقصان کیا ہے اور ان واسا افسران کیخلاف بھی تادیبی کارروائی ضرور کی جائے جو ابتک بارہا شکایات کے باوجود عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہیں۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button