crossorigin="anonymous"> ملتان میں خوشحال گھرانوں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے خانہ و مردم شماری میں تاخیر اور عملے کو مشکلات کا سامنا - societynewspk

ملتان میں خوشحال گھرانوں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے خانہ و مردم شماری میں تاخیر اور عملے کو مشکلات کا سامنا

ملتان میں خوشحال گھرانوں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے خانہ و مردم شماری میں تاخیر،
عملے کو خانہ و مردم شماری کیلئے مشکلات کا سامنا،
عوام تعاون کریں تاکہ خانہ و مردم شماری کے نتائج جلد اور صیح مرتب ہوں سکیں۔
عملہ خانہ و مردم شماری

ملتان (سوسائٹی نیوز)
ملتان میں خوشحال گھرانوں کی عدم دلچسپی سے خانہ و مردم شماری میں تاخیر اور عملے کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔

خانہ و مردم شماری کے عملے نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ملتان کے اکثر پوش ایریا کے خوشحال گھرانے خانہ و مردم شماری کی تکمیل میں بڑی رکاوٹ بن رہے ہیں۔بار بار ان کے گھروں کے چکر لگانے پڑتے ہیں مگر وہ تفصیلات فراہم نہیں کرتے جس کی وجہ سے خانہ و مردم شماری میں تاخیر ہو رہی ہے اور صیح نتائج مرتب کرنے میں دقت پیش آ رہی ہے۔

مردم شماری عملہ کے مطابق خوشحال گھرانوں میں جائیں تو پہلے ان کے کتے ہمارا استقبال کرتے ہیں پھر ملازمین کے سخت رویوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ملازم اکثر صاحب گھر پر نہیں ہیں یا صاحب آرام کر رہے ہیں کا کہہ کر ٹال دیتے ہیں اور دوبارہ آنے کا کہتے ہیں۔ اس طرح بہت سارا وقت ضائع ہوتا ہے اور عملہ دو تین بار چکر لگانے کے بعد تنگ آ کر اس علاقے سے آگے بڑھ جاتا ہے۔

مردم شماری میں تاخیر کا دوسرا بڑا مسئلہ سٹاف میں ٹیچرز کا ہونا ہے۔ٹیچرز صبح سے شام 4 بجے تک خانہ و مردم شماری کی ڈیوٹی ادا کرتے ہیں اس کے علاوہ وہ سکول کی ذمہ داریاں اور گھریلو ذمہ داریاں بھی ساتھ ساتھ ادا کرنے کی وجہ سے شدید ذہنی و جسمانی تھکاوٹ کا شکار ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے وہ اپنے کام پر صیح توجہ مرکوز نہیں کر رہے جس سے خانہ و مردم شماری کا عمل متاثر ہو رہا ہے۔

سٹاف خانہ و مردم شماری نے عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عملہ کو بروقت معلومات فراہم کریں تاکہ خانہ و مردم شماری جلد ہو اور صیح نتائج مرتب ہوں۔

ذرائع کیمطابق 2017 کی مردم شماری میں ملتان ضلع کی آبادی 47لاکھ 90ہزار تھی اور ابتک کی مردم شماری کے نتائج کیمطابق ملتان ضلع کی آبادی تقریبا” 51لاکھ سے زائد ہو گئی ہے۔ خانہ و مردم شماری کا عمل 15مئی تک جاری رہیگا۔

مکمل پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button